خضدار میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: خضدار میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق واقعہ کوڑاسک میں پیش آیا، خضدار کے دور دراز علاقوں کوڑاسک مزار دان میں فائرنگ کرکے حق نواز ولد نجم الدین سمالانی اور حامدہ بنت اللہ بخش قوم سمالانی سکنہ کونڈی مزاردان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔ لیویز فورس مذید کارروائی کررہی ہے۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

وزیراعظم ڈھٹائی سے کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی سندھ کا کوئی ایک شہر بتادیں جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی، بلاول

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔

جماعت اسلامی کا 31جنوری کو بجلی قیمتوں کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجا ج کا علان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پرمہنگائی ومہنگی بجلی کے خلاف 31جنوری جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائیگا

سی پیک گمیر چینجر ہے اور بلوچستان کی ترقی سی پیک سے منسوب ہیں ،عبدالرحمن کھیتران

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ سی پیک گمیر چینجر ہے اور بلوچستان کی ترقی سی پیک سے منسوب ہیں لیکن گزشتہ چند عرصے نام نہاد کالعدم تنظیم اور ان کے سہولت کار بلوچستان میں جگہ جگہ دھرنے دے کر اس معاملے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں بلوچستان بے پناہ صلاحیتوں کی سرزمین ہے اور قدرتی وسائل کا گھر ہیاس کے باوجود، گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کو چیلنجوں کا سامنا ہے جس کو ہمارے ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے اپنی پوری صلاحیت سے روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت بحال کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت بحال کردی ۔ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبید اللہ گورگیج ، جماعت اسلامی کے عبد المجید بادینی ،نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ،جمعیت علماء اسلام کے میر ظفر اللہ خان زہری اورجمعیت علماء اسلام کی رکن بلوچستان اسمبلی صفیہ نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروادی جس کے بعد انکی رکنیت بحال کر دی گئی ، واضح رہے کہ مذکورہ اراکان کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل کر دی گئی تھی ۔