بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آج سے تیز ہوا اور بارش کا امکان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ زیارت اور قلات میں منفی سات جبکہ کوئٹہ میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بجلی کی مکمل بندش اور سولرائزیشن منصوبہ زرعی و معاشی قتل عام ہے،بجلی فراہمی بحال کیا جائے ـ بلوچستان کسان مزدور اتحاد

Posted by & filed under بلوچستان.

بلوچستان کسان مزدور اتحاد نے زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن منصوبے کے نام پر بلوچستان بھر میں بجلی فراہمی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین استحصال اور معاشی قتل عام قرار دیا ہے جس کی تمام تر ذمہداری استعماری بلوچستان حکومت ،عوام دشمن کیسکو کمپنی اور زمیندار ایکشن کمیٹی کی نااہل قیادت کو قرار دیتی ہے ـ بیان میں کہا گیا ہے کہ سولر منصوبہ در حقیقت بلوچستان میں زراعت کا مکمل خاتمہ اور عوام کے معاشی قتل عام کا ایسا منصوبہ تھا جس کی بینوفشری کاروباری حکومت ،سرمایہ دار کیسکو کمپنی اور زمیندار ایکشن کمیٹی کی کرپٹ قیادت ہے جس کے تانے بانے سولر ڈیلروں کیساتھ بڑے پیمانے پر گھٹ جوڑ ،پرسنٹیج اور من پسند افراد میں سولر ٹیوب ویلوں کے پیسےبانٹنے سے جڑتا ہے ـ

کوئٹہ، گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر کوچہ شیر محمد میں واقعہ ایک گھرمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی

تجا رت اور پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی ترجیحات میں شامل ہیں،عطا تارڑ کی ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے وفد سے گفتگو

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد / کو ئٹہ:وفا قی وزیر اطلا عات و نشریا ت عطا ء تارڑ نے کہا ہے کہ وفا قی حکومت بلو چستان میں صنعت و جا رت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے گی،تجا رت اور پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی ہما ری ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا د میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی اور سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ، ریپ کے چیئر مین ملک فیصل جہانگیرو دیگر سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر محمد ایوب مریانی اورسنیئر نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ ودیگر نے وفا قی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ سے ملاقات کی۔

گڈ گورنس کا خواب ادھورا رہے گا، اگر ریاست کے چار ستون ذمہ داریاں نہیں نبھائیں گے، فرخندہ اورنگزیب

Posted by & filed under بلوچستان.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فرخندہ اورنگزیب (ممبر این سی ایچ ار بلوچستان) نے بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے سیشن میں کیا۔ سیشن کو میر بہرام لہڑی (سماجی ورکر) نے موڈریٹ کیا، انہوں نے پروگرام کے مقاصد بتائے اور مہمانوں سے تند و تیز سوالات کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ائی ڈی ائی اور انڈیویجول لینڈ کے تعاون سے بلوچستان میں ایک پروگرام لانچ کیا گیا ہے، جس کی ایک کڑی اج کی یہ اگاہی سیشن ہیں۔

کھرکھیڑہ کسٹم کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سونمیانی وندر: کھرکھیڑہ کسٹم کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ کو بلاک کردیاگاڑیوں کی طویل لمبی قطاریں لگ گئیں 4 گھنٹوں سے زائد قومی شاہراہ بلاک رہی ہزاروں مسافر بھوکے پیاسے وندر میں رل گئے۔

جمعیت کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جا رہا صوبے میں گورننس کا بحران مزید بڑھے گا ،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام تمام دینی مدارس کو اپنے ادارے سمجھتی ہے اور ان کی خدمات کو اپنے لیے باعث افتخار سمجھتے ہیں