تربت:نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں تمپ میں ظریف بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کے بعد اس کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سیاسی اور سماجی کارکنوں کی اسی طرح گرفتاری اور انہیں تشدد کرکے ہلاک کرنے کا یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ انتظامیہ صوبائی حکومت اور ریاست کیلیے ایک چیلنچ بنا ہوا ہے۔
کوئٹہ:کوئٹہ کو پانی کی سپلائی کرنے کے لئے تعمیر کیا جانے والا مانگی ڈیم مدت تکمیل کے دو سال بعد بھی نامکمل، منصوبے کی لاگت 18ہزار ملین روپے سے تجاوز کرگئی ، بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے 15دن میں تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کردی ۔
کو ئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ( ریٹائرڈ) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی، اور حکومتی ترجمان شاہد رند موجود تھے۔
کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سوموار کے روز مختلف سب ڈویژنز میں اے سی کی رہائش گاہ کی تعمیر، اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کے حوالے سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ، سیکرٹری اسکولز صالح محمد ناصر، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
کوئٹہ:بلوچستان کے پاک ایران سرحدی علاقوں سے رواں سال ساڑھے 10ہزار افراد غیر قانونی طور پر سرحد پار جانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے رواں سال 25مقدمات کا اندراج کیاگیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے پاک ایران سرحدی علاقے تفتان ،ماشکیل اور گبد سے رواں سال 10ہزار 494افراد غیر قانونی طور پر سرحد پار جانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے ایف آئی اے کی ہائی لیول کمیٹی ان افراد کے کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے
کوئٹہ: ا میر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حقوق کے حصول،منصفانہ نظام کے قیام اور ظلم وجبر کے خلاف ہرفورم استعال کریں گے قبائلی مشاورت میں شرکت پر قبائلی سربراہان کے مشکور ہیں اب علماء ومشائخ کانفرنس،خواتین،طالبات،وکلاء،نوجوان اور طلباء کے کانفرنسز ورکشاپ کاانعقادکریں گے۔بلوچستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی،حقوق کے حصول اورزندہ انسانوں کو اغواہ وغائب کرنے،وفاق ومقتدر قوتوں اورحکومت کی ناکامی نااہلی،بدعنوانی سمیت ہر ظلم وجبر کے خاتمے کیلئے کوئٹہ میں بہت جلد ایک لاکھ افراد کا پروگرام کریں گے 5جنوری کو ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی جلسہ اور 17جنوری کو کراچی میں ذمہ داران کیلئے2روزہ تربیتی ورکشاپ 19جنوری کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔ حکمرانوں مقدر قوتوں کی زیادتیوں غفلت وکوتاہی کی وجہ سے پنجاب کی وزیراعلیٰ چین وازلی دشمن بھارت سے تجارت جبکہ بلوچستان کے عوام پر ہمسائیہ برادر اسلامی ممالک ایران وافغانستان کے بارڈرزبند کر دیئے گئے ہیں۔
کوئٹہ: منگچرسے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔ لیویز کے مطابق پیر کو منگچر کے علا قے پینزئی ڈیم کوہک کراس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
تربت:تمپ کے رہائشی ظریف عمر کے قتل کیخلاف تربت میں مکمل شٹر ڈاؤن ہرتال،شہید فدا چوک پر دھرنا بھی جاری رہا۔ پیر کو تربت کی تحصیل تمپ کے علاقے دازن کے رہائشی ظریف عمر کے لواحقین کی جانب شہید فدا چوک پر دھرنا جاری ہے جبکہ لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی
کوئٹہ:شتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 45 کے اْمیدوار نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ سرکاری اْمیدوار کی جانب سے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال اور دوسرے اْمیدوار کی جانب سے مساجد کی پاک حیثیت کو انتخابی مہم کیلئے استعمال الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔