قائداعظم اور خان قلات کے درمیان تحریری معاہدے کو تسلیم کرکے آئین کا حصہ بنایا جائے، نواب اسلم رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ :چیف آف سراوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالقومی اکائیوں کا مجموعہ ہے جب تک فیڈریشن کے تمام اکائیوں کے حق تسلیم نہیں کرینگے اور بلوچستان میں ماورائے آئین لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کرینگے اس وقت تک ملک کی حالات درست نہیں ہوسکتا بزور طاقت حالات کی بہتری بیسود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سراوان پریس کلب مستونگ کے نومنتخب کابینہ اور تمام اراکین کے اعزاز میں سراوان ہاوس کوئٹہ میں ٹی پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع نوابزادہ میر رئیس رئیسانی میر مولاداد محمد شہی اور سراوان پریس کلب کے صدر فیض جان درانی جنرل سیکرٹری فیصل باقی چیئرمین عبدالحکیم بلوچ اللہ بخش شاہوانی سینئر صحافی عطااللہ بلوچ لیاقت سیماب شبیر احمدخلجی میر حبیب بنگلزئی ملک عابد منیر احمدشاہوانی حاجی عبدالمالک لہڑی محمد عظیم ذاکر سمیع اللہ نورزئی اور دیگر بھی تھے.اس موقع پر چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے مجموعی طور پر ملکی بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کی حالات کو بہتر بنانا ہے تو فیڈریشن کے تمام اکائیوں کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا

پارٹی کارکنوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے بھر پوراقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے ملاقات کی،کارکنوں کے مسائل کے حل ،پارٹی کے تنظیمی امورسمیت27دسمبر کے جلسے میں پیپلزپارٹی بلوچستان کی شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔سرداربلند خان جوگیزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے طویل عرصے سے تک صوبے میں جدوجہد کرکے پارٹی کوزندہ رکھا ہے

ا لیکشن ٹریبونل کا زابد علی ریکی کی جیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان ہائی کورٹ کے ا لیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31پردھاندلی کے خلاف دائر عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے زابد علی ریکی کی جیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

آواران میں تعمیراتی کمپنی کے ٹرک کے قریب دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Posted by & filed under بلوچستان.

آواران: آواران میں تعمیراتی کمپنی کے ٹرک کے قریب دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق پیر کو آواران کی تحصیل مشکے میں تعمیراتی کمپنی کے ٹرک کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

آواران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

آواران: آواران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز فورس کے مطابق آواران کے علا قے مشکے نوکجو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالشکور نا می شخص جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

عوام دہشتگردی کیخلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،صادق عمرانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پارلیمانی لیڈر و پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں میر صادق عمرانی نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر تخریبی کاروائیوں کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی جو کوششیں کر رہے ہیں

شہدائے پٹ فیڈر انسانی وقار اور حقِ حاکمیت کا استعارہ ہیں، بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہیداءِ پٹ فیڈر نے اپنی حقوق کی دفاع میں قابض جاگیرداروں و ریاستی پالن کار سرداروں کے سامنے بہادری، اور بلند حوصلوں کے باعث مزاحمت کی نئ تاریخ رقم کردی اور ہمیں بطورِ محکوم قوم یہ حوصلہ دیا کہ مادرِ وطن کی دفاع میں غیر مصالحت جدوجہد ہی نجات کا واحد رستہ ہے

تر بت یو نیو رسٹی قومی اثا ثہ ہے مزید ترقی کیلئے جدوجہد کر یں گے ،ڈا کٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

تربت:تجربہ کار پارلیمنٹیرین و رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔