کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں کینسر کا وارڈ فعال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کر نے کے لئے بولان میڈیکل کالج میں امراض کینسر کا وارڈ فعال کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل کالج میں کینسر کے مریضوں کو 13لاکھ روپے مالیت تک کے انجکشن مفت فراہم کئے جانے لگے مریضوں اور ان کے ورثاء نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پہلا صوبہ بلوچستان اور پہلا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ہے جن کی حکومت میں کینسر کی مہنگی ادویات مفت دی گئی ہیں۔

یونیورسٹی آف گوادر کی سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

یونیورسٹی آف گوادر کی چوتھی سنڈیکیٹ میٹنگ ایچ ای سی ریجنل سینٹر، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ اس میں سنڈیکیٹ کے معزز اراکین نے شرکت کی، جن میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان حافظ محمد طاہر، نمائندہ محکمہ مالیات بلوچستان بشیر احمد، رجسٹرار پروفیسر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس، اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ، اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر محب اللہ شامل تھے۔

خیبر پختونخوا ضلع کرم میں کشیدہ صورتحال،ایپکس کمیٹی میں اہم فیصلے، گرینڈ جرگہ ڈیڈلاک کا شکار!

Posted by & filed under اداریہ.

ضلع کرم کی صورتحال پرخیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کے پی، آئی جی اور متعلقہ کابینہ اراکین نے شرکت کی۔

یونان کشتی حادثے کے بعد بلوچستان میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:یونان کشتی حادثے کے بعد بلوچستان میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی غیر قانونی طور پر بیرون ممالک جانے والے کی نگرانی کیلئے انٹر ایجنسز ٹاسک فورس کو فعال کردیا گیا ،تفتان میں ایف آئی اے کی اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی

بلوچستان حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان سیلاب متاثرین کے بحالی کے منصوبے پر دستخط

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) اور حکومت بلوچستان کے ہاوسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ (ایچ آر یو) کے مابین سیلاب متاثرین کے بحالی کے پروجیکٹ (IFRAP) کے سلسلے میں اہم معاہدے پر دستخط کئے گئے (IFRAP) پروجیکٹ ورلڈ بینک کے مالی معاونت سے عمل درآمد کیا جارہا ہے

بلوچستان کے راستے پاکستانیوں کے یورپ جانے کا سلسلہ جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان کے راستے غیرقانونی طریقے سے پاکستانیوں کے یورپ جانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 5 برسوں میں یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے بلوچستان کے پانچ اضلاع چاغی، واشک،کیچ ،گوادر اور پنجگور کی سرحدیں ہمسایہ ملک ایران سے لگتی ہیںغیر قانونی طور پر ایران… Read more »

بلوچستان میں سیا ستدان کم ٹھیکیدارزیادہ اسمبلیو ںمیں بیٹھے ہیں،پیر پگا ڑا

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار:حْروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی حالت زار دیکھ کر شدید افسردہ ہوں، یہاں خواتین اور بچے مفلسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں

مچھ کے قریب پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:مچھ کے قریب پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو مچھ کے علاقے میں تیز رفتار پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے۔

شیخ زیداہسپتال میں ادویا ت اورسہولیا ت نا پید بی این پی کا شدید احتجا ج

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ و سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری کی سربراہی میں شیخ زید ہسپتال مستونگ روڈ کا دورہ کیا

کو ئٹہ ،گیس پر یشرمیں کمی کیخلا ف شہریو ںکا احتجا ج سٹرک بند ٹریفک معطل

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے مختلف علا قوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلا ف صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ پشتونخوا ملی عوامی پا رٹی کی جا نب سے مشرقی با ئی پا س کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا