لورالائی : پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو ان کی شہادت کے 51 ویں برسی پر ان کے انسانیت دوستی، وطن دوستی، عوام دوستی، جمہوری، ادبی، صحافتی ویژن اور سیاسی جمہوری صبر ازما طویل جدوجہد، قربانیوں اور قید وبند کی صعوبتیں خندہ پیشانی سے برداشت کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
خضدار:تحصیل زہری سے آٹھ سال قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کے میتوں کی باقیات برآمد لیویز کے مطابق پیر کے روز تحصیل زہری سے آٹھ سال قبل مبینہ طور لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں عابد حسین ولد غلام حسین قوم عمرانی اور مستی خان ولد گہور خان قوم لوٹانی سکنہ نورگامہ زہری خضدار جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے
کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے غیر ملکی باشندوں، کرایہ داری ایکٹ ، اشتہاری سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ ایمونیشن غیر نمونہ ، غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹ بغیر کاغذات کے 20 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر ، اشتہاری ، منشیات فروشوں ، سنیچرز کے خلاف خصوصی مہم کے دوران بروری پولیس نے عبدالعزیز سے 590 گرام چرس انڈسٹریل پولیس نے شفیق کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ ایک کلو آئس برآمد کرکے قبضے میں لے لیں صدر پولیس نے اشتہاری ملزم آصف کو جناح ٹائون پولیس نے قتل کے مقدمے کے ملزم نصیب اللہ کو گرفتا رکرلیا اس کے علاوہ خروٹ آباد پولیس نے عامر خان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ کچلاک پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شفیع اللہ، سیف اللہ سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ :نوشکی میں نامعلوم ملزمان کی سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے گیٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی میں بس اڈے کے قریب سیکورٹی فورسز کے گیٹ کے کیمپ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی
تربت:تربت کے علاقے میں کیچ ندی میں ڈوب کرخاتون جاںبحق ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیرکوتربت کے علاقے میں کیچ ندی میں ڈوب کرایک خاتون جاں بحق ہوگیا لیویز نے نعش ندی سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔لیویز مزید کارروائی کررہی ہے
ریاست کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔ 10 رکنی ٹاسک فورس کی سربراہی چیئرمین مین پی ٹی اے کو سونپی دی گئی۔