امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم عمران خان پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا۔

ٹی ایل پی کا بی این پی کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تحریک لبیک پاکستان بلوچستان امیر مرکزی رکن شوری مفتی وزیراحمد رضوی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری ،آئینی قانونی حق ہے،احتجاج وہی کرتے ہیں جو ریاست آئین اور قانون کو مانتے ہیں۔

ہمیں خدشہ ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کو جیل میں نقصان پہنچایا جائے گا،اہل خانہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیئر پرسن کی بہن نادیہ بلوچ، اقراء بلوچ اور عمران بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارے 115ء سے 125 لوگوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں اور جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے

خواتین کی سروں سے چادریں کھینچنا اور زندانوں میں ڈالنا برداشت نہیں کیا جائے گا، نواب عالی بگٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:بگٹی قبائل کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کوئٹہ میں پرامن احتجاج پر ریاست کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال پر امن خواتین وبچوں پر فائرنگ کرنا انہیں ہلاک وزخمی کرنا، بلوچ مائوں، بہنوں کو سڑکوں پر گھسیٹنا ان کی میتوں کی بے حرمتی کرنا،ڈاکٹر… Read more »

 چمن , لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ضلع چمن کے علاقے میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ لیویز حکام کے مطابق جمعرات کو چمن میں جعلی مدرسے کے قریب لیویز کی گاڑی گز رہی تھی کہ پل کے نیچے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد لیویز نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آورو ں کی تلا ش شروع کردی ۔

انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز کو ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے انٹرنیٹ جہاں تعلیم و تربیت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، وہیں بعض ریاست مخالف عناصر سوشل میڈیا کو نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں

بلوچستان سے 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائینگے،کبھی سنا کہ راولپنڈی میں کوئی بلوچ مارا گیا ہو، پوری بلوچ قوم نہیں چند لوگ ہیں جو پنچابی کے خلاف ہیں،وفاقی وزیر ریلوے

Posted by & filed under بلوچستان.

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔

ریاست کی جانب سے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا عمل قابل مذمت ہے ،بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا عمل بلوچ مزاحمت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تنظیم بی این پی اور بلوچ عوام کے شانہ بشانہ احتجاجی عمل کا حصہ بنے گی، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ انسانیت سوز واقعات کے خلاف جاری کردہ احتجاج شیڈول جس کے تحت 25 مارچ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال، 26 مارچ کو احتجاجی مظاہر جب کہ28 مارچ کو بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کے سربراہی میں وڈھ تا کوئٹہ لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔