کنگ خان ایک بار پھر بگ بی کی فلم کے ری میک میں امیتابھ بچن کا کردار ادا کریں گے

Posted by & filed under کوئٹہ.

ممبئی: فلم ’’سنگھم ریٹرنز‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلم دینے والے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی کی خواہش آخر کار رنگ لے آئی اور انھوں نے اپنی نئی فلم امیتابھ بچن کی 1991ء کو ریلیز ہونے والی ’’ہم‘‘ فلم کے ریمیک میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مرکزی کردار کے لیے راضی کر ہی لیا۔

موبائل فون چوری میں ملوث کسٹمز اہلکار چند روز میں بحال

Posted by & filed under کوئٹہ.

راچی: محکمہ کسٹمز کراچی ایئر فریٹ یونٹ کی ’’سب گریل‘‘ سے جنوری 2014 میں غائب ہونے والے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے درآمدی موبائل فونز کنسائنمنٹس میں مبینہ طور پر ملوث متعلقہ افسران اورعملے کو ڈیوٹی آف کرنے کے چند ہی روز بعد بحال کر دیا گیا۔

سیاسی تعطل کے باعث امریکی ڈالر 101 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

کراچی: ملک میں جاری سیاسی بحران اور دھرنے دینے والی جماعتوں کی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک نے جمعہ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں کو دباؤ میں رکھا اورامریکی ڈالر کی قدردوبارہ 101 روپے کی حد عبورکرگئی۔

سول نافرمانی اور استعفوں کے اعلان کے بعد عمران خان بند گلی میں جاچکے ہیں، عالمی میڈیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

نیو یارک / واشنگٹن / نئی دہلی / لندن: غیر ملکی میڈیا نے نواز شریف حکومت کے خاتمے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے سال پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت ہونی چاہیے، مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

الطاف حسین کو دھرنوں کے مقامات پر صفائی کے فقدان پر تشویش

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔

بلوبٹ سمیت ن لیگ کے 18 کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Posted by & filed under اہم خبریں.

ملتان: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے میں ملؤث مسلم لیگ (ن) کے کارکن بلو بٹ سمیت اٹھارہ کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔