بجلی کا شارٹ فال 2ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، لوڈ شیڈنگ سے عوام بے حال

Posted by & filed under بین الاقوامی.

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کی طلب اور رسد ایک مرتبہ پھر 2ہزار 100 میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 اغواکاروں سمیت 6 ملزمان ہلاک، مغوی تاجر بازیاب

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 اغواکاروں سمیت 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سپر ہائی وے سائیٹ کے قریب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے 14 مئی کو تاوان کے لئے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کی بازیابی کے لئے مشترکہ کارروائی کی۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں 4 ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے مغوی کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 10 لاکھ روپے مطالبہ کیا تھا، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے مغوی کو بازیاب کرانے والی ٹیم کے لئے تین لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے

بلوچستان میں بجلی کا بحران

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ دس دنوں سے بلوچستان میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ بارش اور باد وباران سے مچھ کے قریب چار ٹاور گر گئے ۔ یہ جب گر گئے پورے صوبے میں قیامت آگئی۔ آناً فاناً 18اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل کردی گئی اور صوبائی دارالحکومت میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ 12سے14گھنٹے کر دیا گیا ۔

بجلی کی قیمت جنوبی ایشیا کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: کل جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے ایوان میں حکومت کی جانب سے ایک غیرمعمولی اعتراف یہ کیا گیا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں اس سے کہیں زیادہ ہے جو خطے کے دیگر ممالک انڈیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے صارفین ادا کررہے ہیں۔

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کو واضح برتری حاصل

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ممبئی: بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لئے 6 ہفتے قبل شروع ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جب کہ غیر سرکاری اعدوشمار کے مطابق بھارتیہ جنتہ پارٹی کے امیدوار نریندر مودی کو واضح برتری حاصل ہے۔