’’ریاست ہو گی ماں کے جیسی‘‘کی گردان سنتے سنتے ہمارا لڑکپن ، جوانی میں ڈھلا۔ اب جوانی ڈھلنے کو آئی لیکن اس ریاست کو دیکھنے کو آنکھیں ترس گئیں جو اپنے شہریوں کے لیے ماں کے جیسی ہو۔فیض صاحب نے جس داغ داغ اجالے اور شب گزیدہ سحر کا رونا، سن سینتالیس میں رویا تھا، اُس نے گویا انتقاماً مستقل ایسے ڈیرے ڈال دئیے کہ جانے کا نام ہی نہیں لیتی۔
Posts By: روزنامہ آزادی
دنیا کی چوتھی طویل سرنگ شیلا باغ ۔۔۔۔ نصیر احمد رند
بلوچستان میں ایک ریلوے اسٹیشن کا نام ’’شیلاباغ‘‘ ہے جو صدیوں پہلے کی اُس رقاصہ کے نام پر رکھا گیا جو دن بھر تھکے ہارے مزدوروں کو اپنے تھرکتے اوربل کھاتے اعضاء کے نرت بھاؤ سے فریفتہ کر دیا کرتی تھی۔
اسرائیلی جارحیت۔ عالم اقوام اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی ۔۔۔۔۔ شبیر رخشانی
دن بدن اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں ۔ اور ایسے لگتا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں کے قتل عام کا ٹھیکہ اٹھایا ہے اور امریکہ اور اقوام متحدہ اسکے پارٹنر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
پیشہ ور قاتل کی گرفتاری ‘ ایم کیو ایم پریشان
پیر کے روز ایم کیو ایم اور اس کی لیڈر شپ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب رات گئے رینجرز نے تین افراد کو پی آئی بی کالونی سے گرفتارکیا۔ ان میں سے ایک شمشاد نامی شخص ایک پیشہ ور قاتل ہے اور اس نے 12افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر لیاہے ۔
حکومت مستعفیٰ ہو کر آزاد الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات کرانے کا اعلان کرے، عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مستعفیٰ ہو کر فوری طور پرآزاد الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات کرانے کا اعلان کرے جب کہ احتجاج ان کا آئینی حق ہے اور14 اگست کو چھینی گئی آزادی واپس لے کر ہی دم لیں گےاور ہمارے لانگ مارچ کو جمہوریت کے خلاف کہنے والے نواز شریف خود 3 مرتبہ لانگ مارچ کرچکے ہیں۔
وزیراعظم اور سیاسی قائدین کا جمہوریت، پارلیمنٹ اور آئین کو ہر صورت بالادست رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سیاسی قائدین نے جمہوریت، پارلیمنٹ اور آئین کو ہرصورت بالادست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں میٹرو بس ڈپو کی منظوری
راولپنڈی: کیپٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر میں میٹرو بس کے لیے ایک اعشاریہ پانچ ارب روپے کی لاگت کے ڈپو تعمیر کی منظوری دے دی۔
مودی کے لے پالک بیٹے کی موجودگی کا انکشاف
کھٹمنڈو : جب ہندوستان کے وزیراعظم اس ہفتے کھٹمنڈو پہنچے تو انہوں نے ایک حیران کن مہمان یعنی اپنے نیپالی لے پاک بیٹے کو ساتھ لاکر مبصرین کو حیرت زدہ کردیا۔
مظفرآباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 16 ہلاکتیں
مظفر آباد: مظفر آباد میں فاروڈ کہوٹہ سے عباس پور جانے والی وین گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ضربِ عضب: فضائی کارروائی میں 30 شدت پسند ہلاک
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب میں آج منگل کو پاک فوج کی کارروائی میں تیس مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔