ان دنوں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری دونوں ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ عمران خان دس لاکھ کا لشکر جمع کرکے اسلام آباد پر یلغار کریں گے اورڈاکٹر طاہر القادری ملک میں انقلاب برپا کریں گے۔
Posts By: روزنامہ آزادی
دو دہائیوں کا انتظار ختم،ارجنٹائن 24 برس بعد سیمی فائنل میں
فٹبال کے ورلڈ کپ مقابلوں کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے ارجنٹائن کا 24 برس کا انتظار اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور جنوبی امریکی ٹیم 1990 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کی آخری چار ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔
رواں سال پولیو کے 59 کیسز سامنے آئے: عالمی ادرہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان میں پچھلے سال جنوری سے اپریل تک آٹھ اور رواں سال اب تک پولیو کے انسٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیمار کا ‘شکار’ کیا گیا، برازیلی کوچ
برازیلی کوچ لوئس اسکولاری کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے نامور اسٹرائکر نیمار کو ٹورنامنٹ کے دوران ہدف بنایا گیا۔
ناراض وزیرِ داخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات
لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بالآخر ناراض وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کو منانے میں کامیاب ہو گئے۔
شمالی وزیرستان: تازہ بمباری میں پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری ملٹری آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں مبینہ عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
بے تحفظِ بلوچستان بل ۔۔۔۔۔ عابد میر
آئین کو ملک کی اہم اور مقدس دستاویز ماننے پر تو سبھی ذی شعور متفق ہیں ،لیکن مجھ سمیت بہت کم لکھنے والے ہوں گے جنھوں نے ملک کی اس اہم ترین اور مقدس دستاویز کا عرق ریزی سے تو دور کی بات، سرسری مطالعہ بھی کیا ہو۔
بلوچستان حکومت کی کامیابیاں ۔۔۔۔۔۔ عابد میر
سماج کی بہتری کے لیے اس کی ابتری کو تنقیدی نکتہ نگاہ سے دیکھنے اور بیان کرنے والے ہمیشہ اپنے سماج بالخصوص طاقت ور حلقوں کے ہاں راندہِ درگاہ رہے ہیں،خواہ ایوانِ اقتدار میں کیسا ہی دانش ور کیوں نہ متمکن ہو۔ سقراط سے لے کر ڈارون تک، یسوح سے لے کرمارکس تک
بلوچستان کی تعلیمی ابتری ۔۔۔۔۔ عابد میر
معاشرے میں علم اور عمل کے کردار اور اہمیت پہ کوئی دو رائے نہیں۔ جدید عہد میں کوئی خودکشی پہ مائل معاشرہ ہی ہو گا جو علم کے میدان میں دلچسپی نہ لیتا ہو۔ تعلیم، علم کے حصول کی جانب لے جانے والا اہم راستہ ہے۔ یہ وہ کنجی ہے جو ہمیں علم کے مالامال خزانے سے روشناس کرواتی ہے۔
بلوچستان کے ساتھ امتیازی سلوک
سپریم کورٹ کو اس وقت حیرانگی ہوئی جب کورٹ کو بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کو غذائی اجناس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جاتی ۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ کوئٹہ سے باہر ایک بھی یوٹیلٹی اسٹور نہیں ہے ۔