پشاور اور مردان میں شرپسندوں نے بجلی کے 5 ٹاور تباہ کردیئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

لاہور: شر پسندوں نے پشاور اور مردان کے مختلف علاقوں میں بجلی کے 5 ہائی ٹینشن ٹاورز تباہ کردیئے ہیں جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بجلی کی رسد میں مزید کمی ہوگئی ہے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ رات شر پسندوں نے پشاور کے قریب تربیلا شیخ محمدی ٹرانسمیشن لائن کے 500 کلو واٹ

گرمی کا زور ٹوٹنے کے باوجود عوام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب برقرار

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے عوام شدید عذاب میں مبتلا ہیں۔

خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی

Posted by & filed under کوئٹہ.

خیبر ایجنسی: وزیر ڈنڈ میں نیٹو کنٹینرز پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں شدت پسندوں نے افغانستان میں زیر استعمال فوجی ساز و سامان سے لدے 3 کنٹینرز پر فائرنگ کردی

کوئٹہ میں آلودگی

Posted by & filed under اداریہ.

کوئٹہ بلوچستان کا دارالخلافہ ہے اور یہاں سب سے زیادہ آلودگی پائی جاتی ہے ۔ مقامی ادارے اس میں ناکام رہے ہیں کہ وہ ابلتے ہوئے گٹر بند کردیں اور انسانی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا رکھ سکیں ۔

بھارتی انتخابات اور پاکستان

Posted by & filed under اداریہ.

بھارت کے انتخابات میں سیاستدانوں کا سب سے زیادہ من پسند موضوع پاکستان ہی رہا ۔ بھارتی جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوارمودی نے دھمکی دی کہ وہ داؤد ابراہیم کو گرفتار کرنے کیلئے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کرسکتا ہے ۔

میرے خلاف سندھ اسمبلی کی مذمتی قرارداد صوبائی تعصب ہے، عابد شیر علی

Posted by & filed under اہم خبریں.

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی سندھیوں، بلوچوں اور پختونوں کو چور نہیں کہا، سندھ اسمبلی میں ان کے خلاف منظور کی گئی مذمتی قرارداد صوبائی تعصب ہے۔