واشنگٹن: بدھ کو شائع ہونے والے والی ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں ایک ہزار پچیس عام شہری، جبکہ 475 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ القاعدہ، ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسندوں کی موجودگی پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد کے لیے خطرہ ہے
Posts By: روزنامہ آزادی
نائجیریا: اغوا کاروں کا مغوی لڑکیوں پر شادی کیلیے دباؤ
لاگوس: نائجیریا کے ایک اسکول سے بڑی تعداد میں اغوا کی گئی لڑکیوں کو جبراً انتہاپسند اغوا کاروں سے شادی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
بدھ کو سول سوسائٹی کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق والدین نے بتایا کہ لڑکیوں کو بوکو حرام کے شدت پسندوں سے شادی کے لیے 2 ہزار نائرا(12 امریکی ڈالر) کے عوض فروخت کیا جا رہا ہے
ہندوستان: چنائی ریلوے اسٹیشن پر دو دھماکے، ایک ہلاک
چنائی: ہندوستان کی جنوبی شہر چنائی میں آج جمعرات کی صبح ایک ٹرین میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتجیے میں کم از کم ایک خاتون ہلاک اور دیگر نو زخمی ہوگئے۔
یورپی یونین کی بلوچستان میں تعلیم کیلئے تین کروڑ یورو کی امداد
کوئٹہ: یورپی یونین نے پاکستان کے کم ترقی یافتہ اور معدنی وسائل سے مالا مال صوبے بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیئے 30 ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
‘مداخلت کی روک تھام کے لیے اداروں کو مضبوط بنایا جائے’
اسلام آباد: سویلین اور فوجی قیادت میں جاری کشیدہ صورتحال کے پس منظر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ چیئر پرسن عاصمہ جہانگیر نے بدھ کے روز تجویز پیش کی ہے کہ ملکی اداروں کو انتہائی حد تک خودمختار بنانا چاہیٔے تاکہ مستقبل کے دوران ملک میں فوجی مداخلت کو روکنے میں مدد مل سکے۔
بھتے اور تاوان کی وصولی میں ٹی ٹی پی کو مدرسوں کی مدد حاصل
اسلام آباد: فوجی اور سول انٹیلی جنس ایجنسیوں میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے اندر کام کرنے والے مذہبی مدرسے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں اور ان کے شکار افراد کے درمیان سودے بازی کے انتظامات کے ذریعے بھتے اور تاوان کی رقم کی وصولی کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کی مدد کررہے ہیں۔
افغانستان روس سے اسلحہ خریدے گا اور قیمت بھارت ادا کرے گا
نئی دلی: بھارت اور روس کے درمیان ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت روس افغانستان کو چھوٹے ہتھیار فراہم کرے گا جس کی قیمت بھارتی حکومت براہِ راست ماسکو کو ادا کرے گی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جارہا ہے
کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم مزدور منایا جارہا ہے۔
1886 کو آج ہی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے
باغی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دیگر اداروں کے ساتھ دہشتگردی کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے باغی عناصر قومی دھارے میں شامل ہوکر آئین کو قبول کریں ورنہ ان سے نمٹنے کے لیے کسی شک کی گنجائش نہیں۔
جوپاکستان کا دشمن ہے وہ برطانیہ کا بھی دشمن ہے، برطانوی وزیراعظم
لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ برطانیہ کا بھی دشمن ہے اور پاکستان کی ترقی ہی پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔