نریندرمودی بڑھکیاں مارکر پاکستان کو مرعوب کرنے کا خواب ذہن سے نکال دیں، چوہدری نثارعلی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ دنوں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی)کے رہنما نریندر مودی کی جانب سے پاکستان میں کارروائی کرکے داؤد ابراہیم کو بھارت لانے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے بیان کی اہمیت دیوانے کے خواب سے زیادہ نہیں اور مودی پاکستان کومرعوب کرنے کا خواب ذہن سے نکال دیں کیونکہ پاکستان دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والا نہیں۔

عراقی انتخابی عمل دھماکوں کی زد میں، 57 ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی, کوئٹہ.

بغداد: عراق میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا جہاں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم اس دوران ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہو گئے۔

’پاکستان میں شیعہ اور دیگر اقلیتیں شدت پسندوں کے نشانے پر‘

Posted by & filed under کوئٹہ.

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی برطانوی تنظیم مائنورٹی رائٹس گروپ انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صومالیہ اور سوڈان ان ممالک کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جہاں اقلیتوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے یا ان کو بڑے پیمانے پر قتل کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی: ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا۔