
آفات قدرت کی طرف سے آتے ہیں۔ لیکن ان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اور نقصانات کو کم رکھنے کے لئے مؤثر پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ روز افغانستان کے شمالی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2000سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ قیمتی جانوں کے نقصان کے علاوہ فصل، مال مویشی، املاک کا نقصان بھی بہت اہم ہوتا ہے۔