کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین کا سریاب روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے قمبرا نی روڈ پر گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے شخص کے لواحقین نے سریا ب روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج کیا ۔ مقتول جا وید کرد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ جا وید کر د پہلے نہیں بلکہ تیسرے شخص ہے جسے قتل کر دیا گیا ہے مظاہرین کے مطابق ابھی تک پو لیس کی جا نب سے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ہے نا ہی کو ئی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ہے ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دلا یا جا ئے اور جب تک ہما رے مطالبات پر عمل در آمد نہیں کیا جا تا تب تک ہما را احتجاج جا ری رہے گا ۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس: پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 38 منٹ کی تاخیر سے شروع، پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس، سرکاری کارروائی اور وقفہ سوالات شامل ہیں۔

ہمارے اکابرین کو شہید کیا جا رہا ہے، ہمارا کیا قصور ہے؟ 85 ارب روپے دیئے جا رہے ہیں مگر امن و امان کہیں نہیں، یونس زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کیا۔ یونس زہری نے شدید الفاظ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا قصور کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیت کے ارکان کو بھی شہید کیا جا رہا ہے اور یہ سب حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

مستونگ میں 9 دنوں سے جاری کرد گاپ دھرنا مذاکرات کے بعد ختم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: کرد گاپ میں 9 دنوں سے جاری دھرنا حکام اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ زوہیب اللہ نے مذاکرات کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ تفتان شاہراہ کی بحالی ممکن ہوئی۔

اختر مینگل پر مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت رہنماؤں اور کارکنان پر بنائے گئے مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آمریت کے ادوار میں سیاسی رہنماؤں پر بوگس و بے بنیاد مقدمات بنائے جاتے تھے اور اسی تسلسل پر فارم 47 کی حکومت گامزن ہے۔