خواتین معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ :خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم ستون ہیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے اور کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیرترقی نہیں کر سکتا۔

لاپتہ افراد کا مسلہ ہر دو صوبوں میں شدت اختیار کرتا جارہا ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد/ کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹرایمل ولی خان کا صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط وقت و حالات کی نزاکت پر مبنی ہے۔

خضدار،ایم 8 شاہراہ پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : ایم 8 شاہراہ پر صمند چیک پوسٹ نال کے قریب حادثہ حادثے میں 2افراد جاں بحق 2زخمی۔ تفصیلات کے مطابق اہم آٹھ نال سڑک پر زمیاداورپک اپ کے درمیان حادثہ ۔ حادثے میں 2 افرادموقع پر جاںبحق اور 2شخص زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپر ٹراما سینٹر خضدار پہنچایا گیا ۔ مقامی انتظامیہ واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے ۔

ژوب اورسبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما ء مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈکی گئی جبلہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر دورجنوب مشرق میں تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو ڈس انٹی گریٹ کر رہے، قانون کی طالبہ کو خودکش جیکٹ پہنانا انتہائی تشویشناک امر ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج کوئٹہ کے لئے ایک ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس ادارے کو براہ راست اپنی سرپرستی میں لینے کا عزم ظاہر کیا ہے انہوں نے اس تاریخی تعلیمی ادارے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان… Read more »

جامعہ تربت کی تیزرفتارترقی میں خواتین فیکلٹی ممبران اورطالبات کااہم کردار قابل ستائش ہے، وائس چانسلر

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جامعہ تربت کی تیزرفتار ترقی میں خواتین فیکلٹی ممبران اور طالبات نے نمایاں اور قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعلیمی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی ترقی وخوشحالی خواتین کی بھرپور شرکت کے بغیر ممکن نہیں کیوں کہ خواتین ہمارے معاشرے کا ایک مضبوط اور اہم ستون ہیں۔وائس چانسلر نے صنفی مساوات کو یقینی بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ تربت میں خواتین فیکلٹی ممبران اور طالبات کو مساوی حقوق اور سہولیات حاصل ہیں اور ان سہولیات میں مزیدوسعت لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

جمال رئیسانی کی قیادت میں پاکستان نے عراق کو 3-1 سے شکست دے دی،

Posted by & filed under اہم خبریں, کھیل.

شارجہ: آج رات شارجہ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشین منی فٹبال کومپیٹیشن کے اہم میچ میں پاکستان نے عراق کو 3-1 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے فٹبال شائقین کو محظوظ کیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

پاکستان کا آج عراق کے خلاف میچ، جمال رئیسانی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میدان میں اُترے گی

Posted by & filed under اہم خبریں, کھیل.

شارجہ: آج شارجہ میں ایشین منی فٹبال کومپیٹیشن کے دوران پاکستان کا مقابلہ عراق سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی کر رہے ہیں، اور یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

پاکستان اورچین کے درمیان بین الاقوامی بس سروس بحال ہوگئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سروس پاک چین کے درمیان تجارت، ثقافتی تبادلے و سیاحت کی ترقی کیلئے اہم لنک کے طور پر کام کرتی ہیکاشغر (این این آئی)چین کے شہر کاشغر اور پاکستان کے گلگت کے درمیان باقاعدہ بین الاقوامی بس سروس باضابطہ طور پر دوبارہ شروع اور آزمائشی آپریشن کے مرحلے میں داخل ہو گئی۔