
کوئٹہ: ایس بی کےوومن یونیورسٹی کے منتخب امیدوار جو کہ پچھلے دو سالوں سے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد اپوائٹمنٹ لیٹر کے منتظر ہیں ،اور حکومتی نااہلی اور سست روئی کے سبب ان کی بھرتیاں آج تک ممکن نہیں ہوسکی ہیں جس کے خلاف وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے جو کہ ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ مگر بجائے ان کے مطالبات سننے کے ان پرحکومتی فورسز کی جانب سے کریک ڈاؤن کر کے گرفتار کرنے کے بعدپریس کلب میں گھس کر ان پر تشدد کر کے گرفتار کرلیا گیا جو کہ انتہائی شرمناک اور اساتذہ و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پریس کلبز تو اظہار آزادی کے ادارے ہوتے ہیں جہاں ملک کے شہری اپنے مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے یہاں کا ررخ کرتے ہیں مگر آئے روز پریس کلبوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دھاوا بول کر لوگوں پر تشدد کرکے ان کو زبردستی گرفتار کرنا معمول بنتا جارہا ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔