
کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طاقتور مغربی موسمی سسٹم داخل ہورہا ہے اور آج سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں، آندھی اور طوفان کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم آج 2 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ اتوار کی دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کرسکتی ہے۔