کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کل سے تین روز تک بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی ،کیسکو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوںپر مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 23فروری (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvبروری روڈ، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر، نواںکلی،کینٹ،اسٹیڈیم،کوئٹہ کمرشل، کلی دیبہ فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی

ریکوڈک مائننگ کمپنی کا نوکنڈی میں اوپن پبلک فورم کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان :ریکوڈک مائننگ کمپنی نے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں اوپن پبلک فورم کا انعقادکیا جو کہ آر ڈی ایم سی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوا جو ہنر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ہے۔ اس تقریب میں مختلف مقامی لوگوں بشمول نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

کوئٹہ سے مضبوط تعلق ہے، دل چاہتا ہے یہاں زیادہ وقت گزاروں، مولانا فضل الرحمن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمٰن ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ ان کا یہ دورہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے تھا۔

بلوچستان بار کونسل اسلام آباد کے پانچ ججز کی جرت کو سلام پیش کرتی ہے ،راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئر مین ایگز یکٹیو کمیٹی امان اللہ کا کٹر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز، جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس طارق محمود جہا نگیری،جسٹس با بوستار،جسٹس سردار ایاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفت امتیاز کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر آئینی ٹرانسفر کو چیلنج کر یہ خوش آئند ہے بلوچستان بار کونسل ان بہادر اسلام آباد ججز کے جرت کو سلام پیش کرتی ہے

پسنی، لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوسٹل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:پسنی کے لاپتہ افراد کیاہل خانہ نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دوبارہ دھرنا دے دی،8 گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی،انتظامیہ نے دو دن کی مہلت مانگ لی,اہل خانہ نے دو دن کے لیے دھرنا موخر کردیا

دیرپا ترقی کو یقینی بنانے میں مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،گورنربلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مادری زبانوں کے عالمی دن کی سلور جوبلی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی شناخت، علم و فکر کی وسعت اور دیرپا ترقی کو یقینی بنانے میں مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

بلوچستان میں زبان و ثقافت کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں ،اسرار اللہ زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان انور بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ بلوچی اور براہوئی زبانیں بلوچ قوم کی شناخت، تاریخ اور تہذیب کی بنیاد ہیں ان زبانوں کا فروغ اور تحفظ قومی ترقی اور خودمختاری کے لیے ناگزیر ہے۔

ریاست اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے ،مادری زبانوں کی اہمیت مسلمہ حقیقت ہے ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے سب کو کرادر ادا کرنا ہوگا۔مادری زبان سے سے محبت بنیادی و لازمی ہے جو ماں کی آغوش سے پھیلتی ہے جو پیار محبت کی نشانی ہے۔

حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے مو ثر اقداما ت کر رہی ہے ،سیدال خان نام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد :قائمقام چیئرمین سینیٹ، سیدال خان نے اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی، اور برطانیہ کی گلوچیسٹر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران شامل تھے۔