
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ، طالبات ملازمت پیشہ خواتین کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے تحت طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبہ کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی اس اسکیم سے عام آدمی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے لئے ضوابط و طریقہ کار طے کیا جاررہا ہے اسکیم کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے سفری مسائل کو حل کرنا ہے