کوئٹہ: ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند رکھنے کے اعلان کی عوامی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حضرات اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل میں ہڑتال کا اعلان کر دیتے ہیں جو عوام کیساتھ ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے ۔
Posts By: دانش مراد
خواتین کوان کے حقوق بارے آگاہی دینے کی ضرورت ہے، مقررین
کوئٹہ: ادارہ برائے پائیداری امن و ترقی کے تحت سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ کانفرنس بعنوان عورت کے حقوق اسلام کے تناظر میں منعقد ہو ا۔
آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہیں کروائے، میئر کوئٹہ
کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے شہر میں بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد نہیں کرنے دیتے حکومت بھی مافیا کے سامنے بے بس ہے ۔
کوئٹہ، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں میں تب دق کی تشخیص کا آغاز
کوئٹہ: دوپاسی آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں میں تپ دق کی تشخیص کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا مہم کے تحت پی ایم ڈی سی ڈگاری میں مری کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف ہسپتال اور مراکز صحت سے چار ڈاکٹروں نے شرکت کی اور مزدوروں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔
بلوچستان 2سو سے زائد وکیل سرکاری ملازم نکلے ، پریکٹس کرنیوالے وکلاء تنخواہ بھی وصول کرتے ہیں
کوئٹہ: بلوچستان میں وکلاء کا سرکاری ملازمت رکھنے کا انکشاف ہوا ہے بلوچستان بھر میں 200سے زائد وکلاء سرکاری ملازم نکلے سرکاری ملازمت رکھنے والے وکلاء میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں ۔
کوئٹہ ، شورومز مافیا کے باعث ٹریفک کا نظام تباہ
کوئٹہ: کوئٹہ شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں میں شوروم مافیا کے باعث ٹریفک کا نظام درہم بربم ہوگیا شہر کے اہم شاہراؤں پر شوروم مالکان گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کھڑی کردیتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کیساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوتا ہے ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس صارفین کو بھاری بل موصول ، عوام کی چیخیں
کوئٹہ: گیس کی قیمتوں میں اضافے اور کوئٹہ میں نئے اور تیز میٹروں کی تنصیب کے بعد صارفین کے بل ہزاروں میں آنے لگے جس کے باعث صارفین مزید مشکلات سے دوچا ر ہو گئے ۔
موبائل سروس بند ، شہری پریشان ، اقدام کی مذمت
کوئٹہ: گزشتہ روز چہلم حضرت امام حسین کے باعث غیر اعلانیہ طور پر موبائل فون سروس کو بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
کنٹرولر امتحانات کی ضد‘طلباء و طالبات کا سال ضائع ہونے کا خدشہ
کوئٹہ: کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیورسٹی کی انا اور ضد کے باعث بلوچستان بھر میں بی اے ‘بی ایس سی کے پریکٹیکلز منعقد نہ ہو سکے ۔
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے
کوئٹہ: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کے باعث سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اب تک 200 سے زائد افرا دٹریفک حادثات کا شکار جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔