پائلٹس جعلی لائسنس، ملکی وقار کا مسئلہ

Posted by & filed under اداریہ.

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 32 رکن ممالک کوپاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کی سفارش کردی۔ای اے ایس اے نے رکن ممالک کو خط میں کہا ہے کہ رکن ممالک مشتبہ لائسنس کے تناظرمیں فی الحال پاکستانی پائلٹس سے آپریشنل کام نہ لیں۔ایجنسی نے کہا ہے کہ رکن ممالک میں اگرپاکستانی پائلٹس موجود ہیں تو بتایا جائے کہ ان سے متعلق کیا ایکشن لیا گیا ہے۔7 جولائی کو جاری کیے جانے والے تازہ میمو میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے تمام رکن ممالک سے پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹس کو کام سے روکنے کی سفارش کی ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ، بعض کردار آج بھی آزاد

Posted by & filed under اداریہ.

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عزیر بلوچ اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹیز پر ازخود نوٹس لیں۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی سے متعلق بات کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اس وقت سیاست صحیح اور غلط کی ہے جبکہ ہم ملک بدلنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض غلط کام کو روکنا اور عوام کو حقائق بتانا ہے۔ نبیل گبول نے گزشتہ رات کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں ہے۔

حکومتوں کی تبدیلی، عوام کی زندگی تبدیل نہیں ہوتی

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعظم عمران خان نے جب مائنس ون کا ذکر چھیڑا تو اس بات نے زور پکڑلیا کہ اندرون خانہ کچھ ہورہا ہے شاید وزیراعظم عمران خان کو اشارہ مل چکا ہے کہ وہ اب زیادہ ماہ وزیراعظم نہیں رہ سکیں گے چونکہ اس سے قبل خود ہی پی ٹی آئی کے اہم وزراء کے درمیان اختلافات اور ایک وفاقی وزیر کے انٹرویو نے اس بحث کوچھیڑدیا ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ دار ی ہے اب خبریں یہ بھی آرہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء سے رابطہ کرکے عدم اعتماد کی تحریک لانے کے متعلق بات کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ تحریک کے خلاف پی ٹی آئی کے بعض وزراء ساتھ دینگے۔

بلوچستان میں معاشی انقلاب سرمایہ کاری کے بغیرممکن نہیں

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اصل سی پیک بلوچستان ہے جو چمن سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک اور ایران اور ترکی کے راستے یورپ تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے، درحقیقت بلوچستان مواقعوں کی سرزمین اور گیم چینجر صوبہ ہے، طویل ساحل، معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبے اور تاپی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں، سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت کو جتنی جلدی تسلیم کرلیا جائے ملک کے لئے فائدہ ہوگا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کی جانب سے ترقیاتی امور پر دی گئی۔

کوروناکیسز کی شرح میں کمی، مزیداحتیاط کی ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

وزیرا عظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

پائلٹس جعلی لائسنس، سول ایوی ایشن ودیگرذمہ داران بری الذمہ کیوں؟

Posted by & filed under اداریہ.

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپی ممالک کی پروازوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا ہے جس کا اطلاق4 جولائی سے… Read more »

مائنس ون کا تذکرہ، آئندہ چند ماہ میں سیاسی تبدیلیوں کا امکان

Posted by & filed under اداریہ.

قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مائنس ون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرمائنس ون ہو بھی گیا توباقی بھی ان کو نہیں چھوڑیں گے۔اس کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے اور بعض قیاس آرائیاں بھی سامنے آرہی ہیں کہ اندرون خانہ کچھ چل رہا ہے۔بہرحال وزیراعظم کے اس بیان سے چند روز قبل کے سیاسی حالات کا جائزہ لیاجائے تو منظر نامہ کچھ واضح ہوتاجائے گا۔ جس طرح سے فواد چوہدری نے اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے اندر موجود اختلافات پر بات کرتے ہوئے حکومتی ناکامی کا ذکر کیا۔

مہنگائی کا بوجھ عوام پر،مافیاز پر گرفت کے دعوے

Posted by & filed under اداریہ.

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ جون کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020 میں مہنگائی 8.59 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مئی میں یہ شرح 8.2 تھی اور جون 2019 میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی شرح 10.74 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق جون میں انڈوں کی قیمت میں 21.7، ٹماٹر کی قیمت میں 13 فیصد، آٹا 12 فیصد، گندم 10.83 فیصد، مصالحہ جات 5.4 فیصد اور سبزیاں 4 فیصد مہنگائی ہوئیں۔

ملکی نظام، ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں، نتائج صفر

Posted by & filed under اداریہ.

معاشرے میں منصفانہ عمل کا براہ راست تعلق حکمرانی سے ہے، ترقی یافتہ اور مہذب ممالک آج ہم سے بہت آگے جاچکے ہیں جس کی بڑی وجہ وہاں قانون کی بالادستی ہے۔ اندرون اوربیرون خانہ اس طرح کی پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جس سے ریاست کو مستحکم بنانا مقصود ہوتاہے یقینا اس میں اہم اپنے ملک کو خوشحال کرنا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں پارلیمنٹ کی بالادستی کو کمزور خود سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمرانی کے ذریعے کیا،جہاں پر اپنے من پسند افراد کو اہم عہدوں اور مناصب پر بٹھایاجاتا ہے جن کی اہلیت اور قابلیت کچھ نہیں ہوتی تو کس طرح سے یہ توقع اور امید کی جاسکتی ہے کہ ملکی نظام بہتر طریقے سے چل سکے گا۔

سیاسی رویہ، بحرانات، مستقبل میں تبدیلی کی امیدسوالیہ نشان

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں سیاسی جماعتوں کی پارٹی پالیسی اور نظریاتی بننے کے دعوے ان کی حکمرانی کے دور سے ہی لگائے جاسکتے ہیں جو بھی جماعت اقتدار میں آئی ان کی ترجیحات میں عوام نہیں رہی بلکہ اپنے ہی مفادات کوزیادہ اہمیت دیتے ہوئے انہیں پورا کیا،عوام کو محض خواب ہی دکھائے لہٰذا کوئی جماعت نظریاتی ہونے کا دعویٰ کم ازکم نہ کرے۔