وفاقی کابینہ میں حالیہ ردوبدل پر وزیر اعظم عمران خان نے اسے اپنی جیت سے منسوب کیا ہے کہ کوئی بھی کپتان جیت کیلئے ٹیم میں ضروری تبدیلیاں لاتا ہے۔لیکن کیا سوال یہ پیدا نہیں ہوتا کہ جب ٹیم تشکیل دیتے وقت انتہائی محتاط انداز میں کھلاڑیوں کا چناؤ عمل میں لایا جاتا ہے تو پھراتنی جلد دوبارہ پوری کی پوری ٹیم کو تبدیل کرنا کمزور قیادت کی نشاندہی نہیں کرتی۔ اور خاص کر ہمارے حالات کو دیکھا جائے کہ ملک کس قسم کے سخت چیلنجز کا مقابلہ کررہاہے ،ایک طرف معاشی ابتر صورتحال تو دوسری جانب بدامنی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔
Posts By: اداریہ
وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور معاشی صورتحال
گزشتہ چند روز سے یہ خبر گردش میں تھی کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے سوچ وبچار کیاجارہا ہے مگر حکومت کی جانب سے ان اطلاعات کی تردیدآتی رہی ہے لیکن اب وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کابینہ میں مزید ردوبدل ممکن ہے۔
بلوچستان کی خونی شاہراہیں
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 12 افرادجاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔ مستونگ کے علاقے غنجہ ڈھوری کے قریب کراچی سے کوئٹہ آنے والی وین اور مخالف سمت سے جانے والے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس میں چار بچوں اور دو خواتین سمیت گیارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے،یہ تمام افراد ویگن میں سوار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچی۔
بلوچستان کی روایات اور شدت پسندی
گزشتہ پندرہ سالوں سے ملک جہاں چیلنجز اور بحرانات کا سامنا کررہا ہے اسی طرح بلوچستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے بہت زیادہ جانی ومالی نقصانات اٹھائے ہیں ۔
بلوچستان کو ڈیموں کی ضرورت
بلوچستان میں رواں سال اچھی خاصی بارشیں ہوئیں،ایک طرف ان بارشوں سے بلوچستان میں جاری قحط سالی کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے تو دوسری ان سے نقصانات بھی زیادہ ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں بدامنی
بلوچستان تاریخی لحاظ سے شاندار روایات رکھتی ہے یہاں کے کلچر اور روایات میں رواداری اپنی مثال آپ ہے جس کی واضح مثال یہاں بسنے والے اقوام، مذاہب اور فرقوں سے لگایا جاسکتا ہے جو قدیم عرصہ سے یہاں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے آرہے ہیں۔
بلوچستان ڈرگ ریگولراتھارٹی کی فعالیت
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام لوگ معمولی علاج کرانے سے بھی قاصر ہوگئے ہیں ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے ، اشیاء خورد ونوش سے لیکر ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کا بوجھ عوام برداشت نہیں کرپارہی ۔گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈریپ کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔دواؤں کی قیمتوں میں از خود اضافے کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت نے گزشتہ حکومت کی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ کیاہے۔
ہزار گنجی دہشت گردی کا بڑا واقعہ
گزشتہ روز ہزار گنجی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 45کے قریب لوگ زخمی ہوئے ۔ وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگونے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہزار گنجی میں ہونے والا حملہ خود کش تھاجس میں جاں بحق ہونے والوں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کے علاوہ ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت
کوئٹہ شہر میں تجاوزات سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے شہرکی خوبصورتی میں بگاڑ پیدا ہوا ہے اور مسائل دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں جب بھی تجاوزات کے خلاف مہم تیز کی جاتی ہے تو کچھ طاقتور لوگ اس میں خلل ڈالنے کیلئے عام لوگوں کو ڈھال بناکر استعمال کرتے ہیں چونکہ یہ عناصر غیر قانونی طریقے سے سرکاری املاک پر قابض ہیں اور تجاوزات قائم کرکے عرصہ دراز سے کاروبار کررہے ہیں اس لیے وہ آسانی سے اپنے تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہونے دینگے ۔
کوئٹہ کے لیے گرین بس سروس
کوئٹہ کے شہریوں خصوصاً مضافات میں رہنے والے لوگوں کے لئے سستی ٹرانسپورٹ کا حصول ایک مشکل امربن گیا ہے۔ اندرون شہر اور تجارتی مراکز میں ٹرانسپورٹ اتنا بڑا مسئلہ نہیں،ایک لاکھ سے زائد قانونی اور غیر قانونی آٹو رکشوں نے یہ مسئلہ حل کررکھا ہے لیکن مضافات میں رہنے والوں کو شہر تک پہنچنے اور واپس اپنے گھر تک جانے کے لیے اچھی خاصی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے ۔