سی پیک، ایران بھی شرکت کی خواہش مند

Posted by & filed under اداریہ.

خطے میں بڑھتے مسائل اور تبدیلی نے کسی حد تک مسلم ممالک کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ جس طرح سے گزشتہ بیس سالوں کے دوران ایک خلیج دہشت گردی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے اس نے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کو متاثر کررکھا ہے۔

بلوچستان عومی انڈوومنٹ فنڈ، غریب عوام کیلئے انقلابی قدم

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان ملک کا نصف حصہ ہے ، اس کی آبادی پھیلی ہوئی ہے جہاں صحت جیسی سہولیات کی بروقت فراہمی انتہائی مشکل اور ایک چیلنج سے کم نہیں۔ صوبہ میں موذی امراض کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ۔

صوبہ میں پانی بحران کا مستقل حل ضروری ہے

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں پانی بحران ایک سنگین مسئلہ ہے ، بارشیں ہونے کے باوجود ہمارے پاس ان کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز کی قلت ہے جس کے باعث پانی بحران سراٹھاتا رہتا ہے، اگر بارشیں زیادہ ہوں بھی تو منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے پانی ضائع ہوجاتا ہے۔

بلوچستان میں پرائمری اسکولوں کو فعال کرنے کا عزم

Posted by & filed under اداریہ.

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور نہ ہی اس کے بغیر بہترین سماج تخلیق کی جاسکتی ہے ، جدید دور میں دنیا کی ترقی صرف علمی بنیادوں پر ہوئی ہے ہم وسائل سے مالامال ضرور ہیں اگر تعلیم کے زیور سے ہماری نسل محروم رہے گی تو وہ اپنے وسائل کا بہترین استعمال اپنے لوگوں اور سرزمین کیلئے نہیں کرسکتا۔ 

افغانستان مسلسل شورش کی لپیٹ میں

Posted by & filed under اداریہ.

افغانستان پر قابض ہونے کی کوششوں نے اسے ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے کہ وہاں شورش ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ مذاکرات کے کتنے دور گزرے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا ۔اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ افغانستان میں خود مختار حکومت کبھی نہیں بنی، بلکہ ہمیشہ ایسی حکومت رہی جو عالمی طاقتوں کے زیر اثر رہا، یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ دیرپا امن کیلئے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہورہے۔

کوئٹہ ماسٹرپلان ، عوامی توقعات

Posted by & filed under اداریہ.

کوئٹہ شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل کی ایک بڑی وجہ ناقص منصوبہ بندی ہے، دارالخلافہ کو ایک اہم شہر کی حیثیت سے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔بعض ایسے گھمبیر مسائل ہیں جن پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی وگرنہ اس چھوٹے سے شہر کو خوبصورت اور بنیادی مسائل سے چھٹکارا دلانا کوئی بڑی بات نہیں تھی ۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات ، انتظامیہ کا غیرذمہ دارانہ رویہ

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر وں کو تجاوزات ہٹانے اوردکانداروں کو نرخنامے لگانے کا پابند بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں مگر ایک ہفتہ ہونے کو ہے اس پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا ، کوئٹہ شہر جو صوبائی دارالخلافہ ہے سب سے زیادہ تجاوزات سے متاثر ہے جبکہ نرخنامہ کا وجود ہی نہیں اور صورتحال جوں کی توں ہے، اندازہ دارالخلافہ سے ہی لگایاجاسکتا ہے جب یہاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے واضح احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو اندرون بلوچستان کس طرح سے کارروائی کی توقع کی جاسکتی ہے۔ 

افغان امن عمل، امریکی پالیسی واضح نہیں

Posted by & filed under اداریہ.

افغانستان دہائیوں سے عالمی طاقتوں کے زیر اثر ہے، روس کے بعد امریکہ ، عالمی طاقتیں اور بھارت نے اپنے پنجے یہاں گاڑ رکھے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان میں امن وامان کی صورتحال بہتری کی طرف نہیں جارہی ، مذاکرات اور جنگ دونوں ساتھ ساتھ چلتے آرہے ہیں اور مستقل حل کی تلاش کیلئے سنجیدگی بہت کم دیکھنے کو ملی ہے ۔

کوئٹہ پیکج ،خوبصورت شہر کا خواب

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ حکومت نے کوئٹہ پیکج متعارف کراتے ہوئے شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے مختلف منصوبوں کے اعلانات کئے جن میں سڑکیں، پُل، انڈرپاسز، پارکنگ پلازے، روڈپارکنگ سمیت تفریح گاہوں کا قیام شامل تھا۔ کوئٹہ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر کوئٹہ پیکج کا اعلان کیا گیا جس کیلئے اربوں روپے بھی مختص کئے گئے ۔

افغانستان میں امن محض خواب ہی رہے گا؟

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ کئی دہائیوں سے افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے پورا خطہ شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے خاص کر پاکستان نے اس پورے دورانیہ میں مختلف اتارچڑھاؤ دیکھے اور سب سے زیادہ اثرات بھی پاکستان پر پڑے ہیں ۔ بدامنی، سماجی تبدیلی، مہاجرین کی آمد ان تمام عوامل کی وجہ سے آج بھی پاکستان متاثر ہے اور افغان امن عمل کی کامیابی سے سب سے زیادہ خوشی پاکستان کے عوام کوہو گی ،اس لئے پاکستان نے افغان امن عمل کو ہمیشہ سنجیدہ لیا ہے۔