سی پیک منصوبہ، بلوچستان کے عوام کی امیدیں

Posted by & filed under اداریہ.

چین پاک اکنامک کوریڈور منصوبہ کے متعلق اب تک تو بلوچستان کے حوالے سے بعض چیزیں واضح نہیں ہیں کہ اس منصوبہ میں عوام کو برائے راست کس طرح فائدہ پہنچایاجاسکتا ہے اور یہاں سرمایہ کاری کیلئے کس طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ 

ڈالر کی اڑان،مہنگائی کا طوفان

Posted by & filed under اداریہ.

ملکمیں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور تقریباً ایک دن میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دس روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یہی نہیں ڈالر کی قیمت میں یہ اضافہ ایک دن میں اور ایک سال میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ جمعے کو ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں پانچ فیصد جبکہ ایک سال میں 32 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 142 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری سیاست ،ملکی معیشت کی تباہی کا سبب

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں حکمرانی کا خواب ہر جماعت کی ترجیحات میں رہی ہے خواہ حالات کتنے ہی دگر گوں کیوں نہ ہوں۔ ترقی یافتہ ممالک تو دور ایسے ممالک کی بھی مثالیں موجود ہیں جہاں شدید بحرانات اور لانگ ٹرم پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم تین دن کے اندر مستعفی ہوکر گھر چلے جاتے ، پانامہ پیپرز جب سامنے آیا تو یہ بھی دیکھنے کوملا کہ بعض ممالک کے حکمرانوں نے خود پر لگائی گئی ۔

بلوچستان سیاسی بحران کامتحمل نہیں ہوسکتا

Posted by & filed under اداریہ.

ملک کے دیگر صوبوں کا جائزہ لیاجائے تو ہمیں ان کی ترقی میں سب سے اہم کردار سیاسی استحکام کا نظر آتا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنتی آئی ہے جس سے صوبائی حکومت کی مکمل گرفت نہ صرف محکموں، بیوروکریسی بلکہ انتظامی معاملات میں بھی بھر پور نظرآتی ہے۔ 

پی ٹی آئی، سوروزہ اتارچڑھاؤ

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان میں گزشتہ حکومت کے دوران اٹھنے والی تبدیلی کی آوازکے خالق جماعت تحریک انصاف کی حکومت کو تین ماہ مکمل ہو چکے ہیں ، اس عرصے میں کئی اتارچڑھاؤآئے ،ایسے اعلانات اور بیانات سامنے آئے جو کہ نہ صرف متنازع رہے۔

چیلنجز اور حکومتی پالیسی

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت عالمی بینک سے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لینے کی منظوری دی گئی۔بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ 

بلوچستان بینک ،معاشی انقلابی فیصلہ

Posted by & filed under اداریہ.

موجودہ معاشی صورت حال میں یہ لازمی ہوگیا ہے کہ بلوچستان اپنا بنک قائم کرے جو خیبر بنک اور پنجاب بنک کے طرز پر ہو۔ یہ مکمل طورپر تجارتی بنک ہو اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو بھی ضروری بنکاری کی سہولیات فراہم کرے۔ 

پالیسیوں کا تسلسل ،ترقی کا زینہ

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان میں کوئی ایسا دور نہیں گزرا جس میں کرپشن نہیں ہوئی ہو، ہمارے یہاں اس میں کوئی عار محسوس ہی نہیں کی جاتی ۔جب دنیا میں پانامہ لیکس سامنے آئی تو بہت سے ممالک میں ایک ہلچل مچی، بعض ممالک کے حکمرانوں نے کرسی کو خیربادکہہ دیا چونکہ وہاں حکمرانوں کو سب سے زیادہ اپنی عزت نفس پیاری ہوتی ہے۔ 

بلوچستان میں بہترین گورننس کی ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار اچھی حکمرانی اور بہترین گورننس پر منحصر ہے مگر ہمارے یہاں کبھی بھی اس کامظاہرہ دیکھنے کو نہیں ملا بدقسمتی سے ہمارے یہاں سیاست کو ایک کاروبار کی شکل دی گئی جس کی مثال ہمیں واضح طور پر ماضی کی طرز حکمرانی میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بہتری

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں بہترتعلیمی نظام ہی مستقبل کو تابناک بناسکتی ہے۔ بلوچستان میں تعلیمی اداروں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ بلوچستان دیگر صوبوں کے مقابلے میں تعلیمی میدان میں پیچھے ہے جبکہ یہاں کے طالبعلم مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں جن کے اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں بعض طالب علم مالی حوالے سے تعلیم کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔