نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاملہ ،اپوزیشن بمقابلہ اپوزیشن

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مشاورت میں نہیں لیا اس لئے حکومتی ممبران پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے ۔

عام انتخابات سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

Posted by & filed under اداریہ.

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے حلقوں کے ریٹرننگ افسران سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ غیر مسلموں اور خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر عام انتخابات کیلئے امیدواروں سیاس ماہ کی آٹھ تاریخ تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔ 

پاک افغان سرحد پر دہشت گردی

Posted by & filed under اداریہ.

پاک افغان سرحد پر دومقامات پر لگے باڑ پر گزشتہ روز دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور مارے گئے اور 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے باجوڑ اور بلوچستان کے قمر الدین کاریز کے سرحدی علاقے میں ہوئے۔

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے

Posted by & filed under اداریہ.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے لیے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں۔افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں دوسرے ملکوں کی حکومتیں اور چند بین الاقوامی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔رواں برس فروری میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی تاہم طالبان نے اس کے جواب میں اس وقت کچھ نہیں کہا تھا۔

بلوچستان:۔ عام انتخابات کی تاریخ میں توسیع ممکن ہے؟

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان اسمبلی میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کرنے سے متعلق قرار داد منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے خلاف اپوزیشن جماعت پشتونخواملی عوامی پارٹی نے احتجاج کیا اورقراردادمنظور ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ 

بلوچستان حکومت کے آخری ایام، اہم منصوبوں کی منظوری

Posted by & filed under اداریہ.

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں طویل خشک سالی اور کم بارشوں کی وجہ سے زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو روکنے اور خالی ڈیموں کو بھرنے کے لئے صوبائی حکومت اور غیرملکی کمپنی کلائمٹ گلوبل کنٹرول ٹریڈنگ کے ساتھ معاہدہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس کے تحت کمپنی ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر مکران ڈویژن کے ضلع گوادر میں دس ہزار سکوائر کلومیٹر پر مشتمل علاقہ میں واقع چار ڈیموں کے کیچمنٹ ایریا پر مصنوعی بارش برسائیگی ۔

نگران وزیراعظم کی نامزدگی ، بروقت انتخابات کی نوید

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان کے نامزد نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک پاکستان کی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ کے 22 ویں چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔وہ موجودہ حکمران جماعت کے اقتدار میں آنے کے بعد چیف جسٹس بنے تھے اور ایک برس سے زیادہ عرصے تک اس عہدے پر فائز رہے ۔جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے جہاں وہ 17 اگست 1950 کوپیدا ہوئے۔

کوئٹہ میں پانی کی قلت

Posted by & filed under اداریہ.

کوئٹہ قلت آب کا شکار ہے۔ شہرکے بیشتر علاقے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ شہر میں پانی کی قلت ہمیشہ سے رہی ہے جس کی بڑی وجہ غیر قانونی ٹیوب ویل ہیں جس سے معاملہ زیادہ سنگین ہوگیا ہے ۔ پانی کی قلت کی بہت سی وجوہات ہیں ان میں سب سے بڑی وجہ زیر زمین پانی کی سطح کا تیزی سے گرنا ہے ، روز بروز زیر زمین پانی کا ذخیرہ کم سے کم ہوتا جارہا ہے۔