خواتین کا عالمی دن

Posted by & filed under اداریہ.

عام طور پر ہم روایتی طور پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں جہاں خواتین کے حقوق کیلئے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں۔ 

کوئٹہ شہر میں بدامنی کی نئی لہر

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ تین روز کے دوران تین پولیس اہلکار مختلف واقعات میں شہید ہوئے ۔ 5مارچ کو سرکی روڈ پرڈیوٹی پر مامور ٹریفک سارجنٹ کودہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔ 

احتجاج کے لیے غیرمہذبانہ رویہ

Posted by & filed under اداریہ.

ہمارے یہاں پُرتشدد عمل کو اس طرح اپنایاجاتا ہے گویا یہ ایک پُراثر عمل ہے اور اس سے ہم اپنے مطالبات کو دباؤ کے ذریعے منوانے میں کامیاب ہوجائینگے، مگر کسی بھی مہذب معاشرے میں مقدس پیشہ سے وابستہ افراد رول ماڈل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

سینٹ انتخابات ،ہارس ٹریڈنگ یا سیاسی حمایت

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس سینٹ میں اکثریت تھی لیکن مارچ میں پیپلز پارٹی کے 18 سینیٹرز ریٹائر ہوئے اور ایوانِ بالا میں اس کے ارکان کی تعداد آٹھ رہ گئی تاہم پیپلز پارٹی نے حالیہ سینٹ انتخابات میں نہ صرف سندھ کی 12 میں سے 10 نشستیں جیت لیں بلکہ وہ خیبر پختونخواہ جیسے صوبے میں جہاں اس کے ارکان اسمبلی کی تعداد صرف چھ ہے، وہاں سے سینٹ کی دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔

سینٹ انتخابات، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے میدان مارلیا

Posted by & filed under اداریہ.

سینٹ کی نصف نشستوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد 52 سینیٹرز کو منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ کی گئی،ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی 12 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ امیدواروں نے 11 نشستیں جیت لیں جبکہ ایک نشست پر پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کامیاب ہوگئے ۔

امن و امان کے قیام کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی و لیویز کے عارضی کیمپ کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے، دوسرے واقعہ میں شہباز ٹاؤن کے علاقے میں دہشت گردوں نے ڈی ایس پی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی محفوظ رہے۔

چاکرخان رند یونیورسٹی تعصب کی بھینٹ نہ چڑھے

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں ساڑھے چار سال تک برسرار اقتدار حکومت نے ایک کھرب روپے سے زائد رقم بجٹ میں مختص کیں۔ سال 2017۔18 کے بجٹ میں محکمہ تعلیم کیلئے 46 ارب روپے رکھے گئے،جس میں 500پرائمری اسکولوں کو مڈل جبکہ پانچ سو مڈل سکولوں کو ہائی کا درجہ دینے کا اعلان کیاگیا۔

بلوچستان کے ساتھ ناروا سلوک

Posted by & filed under اداریہ.

حکومتی دعوے کے مطابق پورے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے مگر بلوچستان کے دارالحکومت سمیت دوردراز علاقوں میں لوڈشیڈنگ تاحال جاری ہے ۔حکومت اور اس کے اکثر اداروں کا بلوچستان سے متعلق دہرا معیار ہے ۔

گوادر پورٹ 10 ارب ڈالر سالانہ آمدن کاذریعہ

Posted by & filed under اداریہ.

گوادرپورٹ فعال ہونے سے ملکی خزانہ کو 10 ارب ڈالر سالانہ آمدن ہوگی،2006ء میں گوادر پورٹ میں مشرف دور حکومت میں تین برتھ بنائے گئے ۔گوادر اپنے محل وقوع اور گہرے سمندر کی وجہ سے خطے میں بہت بڑا گیم چینجرہے ۔