مفتوحہ علاقوں کو کے پی کے میں ضم کیا جائے

Posted by & filed under اداریہ.

اب جبکہ یہ اصولی فیصلہ ہوگیا ہے کہ فاٹا کے تمام علاقوں کو کے پی کے صوبے میں ضم کیا جائے گا۔ اس بات کی تصدیق فوج کے سربراہ اور کے پی کے گورنر نے بھی کی ہے۔ گزشتہ دنوں اس مسئلے کو وفاقی کابینہ میں زیر بحث نہیں لایا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے اس مد میں فنڈز کی فراہمی میں مشکلات کا ذکر کیا تھا جس کی وجہ سے عین وقت میں اس مسئلے کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے سے ہٹادیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے مالی مشکلات کی وجہ سے مہلت بھی مانگی تھی۔

کثیر الملکی بحری مشقیں

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعظم پاکستان نے کثیر الملکی بحری مشقوں کا افتتاح کیا، یہ جنگی اور بحری مشقیں بحر ہند میں پاکستان کی سربراہی میں ہورہی ہیں جن کا واحد مقصد ہر صورت میں سمندری راستوں کو محفوظ بنانا اور آزاد تجارت کی راہ میں تمام خطرات اور خدشات کا نہ صرف سامنا کرنا ہے بلکہ ان کو ممکنہ حد تک دور بھی کرنا ہے۔

مردم شماری سنگینیں جیڑہ یے

Posted by & filed under ساچینک بلوچی.

بلوچانی زہرشانی ءَ ابید ہم حکومت ءُُ شماریات ءِ بہر گ مردم شماری ءِ بابت ءَ بلوچ راج ءِ ترس ءُُ بیماں ہچ وڑا مان نیار گان انت ۔چاگردی رسانک در ءَ بلوچانی ( ملک ءُُ درملک ءَ ) زہرشانی ءُُ تکانسر ی جوانی ءَ گندگ بوہگان انت بلئے ہنچو کہ پیسر ءَ

غیر معیاری اور جعلی ادویات

Posted by & filed under اداریہ.

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو چلائی جس میں کوئٹہ شہر کے اندر جعلی ادویات کے کاروبار کو دکھایا گیا جہاں کام کرنے والے ملازمین خوشی خوشی پاؤڈر کیپسول میں بھر رہے ہیں اور پھر یہ پاؤڈر سے بھرے جعلی ادویات کو دکانوں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔

شریف خاندان کے ملوں کو بند کرنے کا حکم

Posted by & filed under اداریہ.

سپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے خاندان کے تین شوگر ملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔ یہ شوگر ملز غیر قانونی تھے اور عوام کو دھوکہ دیا گیا تھا کہ یہاں پر بجلی گھر بنایا جارہا ہے اور یہاں سے بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ لیکن سپریم کورٹ میں یہ ثابت ہوا کہ نواز شریف کے خاندان کے طاقتور لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور بجلی گھر کے بجائے شوگر مل لگائے جو کئی سالوں سے دولت لوٹ رہے تھے۔

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف متحدہ محاذ

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ کئی ہفتوں سے بلوچستان میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی، بے گھر افراد کی دوبارہ آبادکاری اور مردم شماری کے التواء کی خاطر تقریباً تمام قابل ذکر پارٹیاں متحدہ جدوجہد کا پروگرام بنارہی ہیں۔ اس کا مقصد حکومت کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ بلوچستان میں مردم شماری کو اس وقت تک ملتوی کردے جب تک تمام غیر قانونی تارکین وطن کو بلوچستان سے نہیں نکالا جاتا

فاٹا اصلاحات میں تاخیر

Posted by & filed under اداریہ.

سالوں کی محنت کے بعد فاٹا اصلاحات تیار کی گئیں، اس کی حتمی رپورٹ وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کی گئی مگر آخری وقت میں اس کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ ایسا کیوں ہوا۔۔۔؟ابھی تک وفاقی حکومت یا کسی وفاقی وزیر نے اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔ البتہ فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی نے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا بلکہ اے این پی کے رہنما ء نے فاٹا اصلاحات کے نفاذ کے لیے 12مارچ کی ڈیڈ لائن بھی دے دی

نادرا۔۔۔ مردم شماری کا بدل

Posted by & filed under اداریہ.

آج کل بعض لوگ شدت کے ساتھ مردم شماری کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ سندھ کی 43فیصد آبادی نادرا کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے اور بلوچستان میں آبادی کا 57فیصد حصہ رجسٹرڈ نہیں ہے۔ یعنی بلوچستان کی آبادی کا صرف 43فیصد حصہ نادرا کے پاس رجسٹرڈ ہے اور اکثریتی آبادی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ بلوچستان کو گزشتہ 14سالوں سے غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے۔ بہت ہی بڑی آبادی کو طاقت کے زور پر اپنے گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔

نیب کو اسلام آباد تک محدود کیاجائے

Posted by & filed under اداریہ.

قیام پاکستان کے وقت ملک اور قوم کے رہنماؤں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں شامل ہونے والی تمام وفاقی اکائیاں پاکستان کے اندر رہتے ہوئے ’’آزاد اور خودمختار ‘‘ ہوں گے۔ ان کے معاملات میں وفاقی حکومت مداخلت نہیں کرے گی لیکن ملک غلام محمد نے اقتدار پر شب خون مارا اور جمہوریت اور وفاقیت کی بساط لپیٹ کر ملک پر نوکر شاہی کا راج قائم کردیا جو ابھی تک خوفناک صورت میں موجود ہے ۔

پیشگال

Posted by & filed under ساچینک بلوچی.

ٹرمپ ءِ ہپت ملکانی اوشت ءُُ زارشانی
امریکہ ءِ نوک گچین بوتگیں صدر ڈونلڈٹرمپ ءَ وتی پاگواجہی تہت ءِ نندگ ءَ رند وتی اسل دروشم پیشدارگ بندات کتگ اَت۔درائیں دنیا