جب سے وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ دسمبر کے آخر تک افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس روانہ کرنا چاہتاہے اس دن سے پشتون سیاسی قیادت نے حکومت پر دباؤڈالنا شروع کردیاہے کہ ان کو اتنی جلدی واپس نہ بھیجیں۔ افغان تارکین وطن کانفرنس میں پشتون رہنماؤں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ان افغانوں کو بشمول غیر قانونی تارکین وطن کو مزید پانچ سال پاکستان میں رہنے دیا جائے جبکہ آج پشتون قوم پرست پیچھے ہیں اور مولانا حضرات فضل الرحمان اور سراج الحق جو دو بڑی مذہبی پارٹیوں کے سربراہ بھی ہیں آگے آئے ہیں اور افغان غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے میں پیش پیش ہیں ۔
توقع کے مطابق گوادر پورٹ کاافتتاح ہوگیا ۔ چین سے ٹرکوں میں سامان گوادر لایاگیا اور اس کو گوادر بندرگاہ کے ذریعے مغربی ایشیاء اور افریقی ممالک کو روانہ کر دیا گیا۔ اس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان نواز شریف ‘ آرمی چیف اور درجن بھر ممالک کے سفراء کی موجودگی میں ہوا اس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے مہمانوں کو خصوصی طورپر دعوت دی گئی تھی ۔ اس میں بڑی تعداد میں اخبار نویس موجود تھے ۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ تجارتی راہداری ایک ہے مگر اس میں کئی راستے استعمال ہورہے ہیں
کوئٹہ مسائل کا شہر بنا ہوا ہے اور روز بروز اس کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ شہری انتظامیہ اور صوبائی حکومت کئی دہائیوں سے اس کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں بنیادی طورپر اس بڑے شہر کا کوئی والی وارث نہیں ہے ۔
کوئٹہ مسائل کا شہر بنا ہوا ہے اور روز بروز اس کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ شہری انتظامیہ اور صوبائی حکومت کئی دہائیوں سے اس کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں
گوادر مستقبل کا عظیم الشان بندر گاہ بن رہا ہے ۔ غالباً یہ خطے کی سب سے بڑی بندر گاہ ہوگی جس سے پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا۔ پاکستانی حکمرانوں اور پالیسی سازوں کے پاس وہ وژن نہیں ہے جو وہ مستقبل کے گوادر کو ابھی سے دیکھ سکیں ۔ گوادر اتنی بڑی بندر گاہ ہوگی جو موجود ہ چاہ بہار کی بندر گاہ کو ایک ذیلی پورٹ کے طورپر استعمال کرے گی ۔
امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت نے دنیا بھر میں ایک غیر یقینی صورت حال پیدا کردی ہے وجہ یہ ہے کہ ایک نامعلوم سیٹھ ارب پتی اچانک دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ملک کا صدر بن گیا ۔
سانحہ سول اسپتال کوئٹہ پر قائم کمیشن کے چئیرمین جسٹس فائز عیسیٰ نے اسپتال کا دورہ کیا اور بعد میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑے سانحہ کے تین ماہ بعد بھی سول اسپتال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
کوئٹہ سے لے کر قلات تک گیس صارفین مسلسل احتجاج کررہے ہیں کہ سردی کے شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بھرپور انداز میں شروع کی گئی ہے ۔ کوئٹہ اور قلات کے علاوہ مستونگ اور زیارت سے بھی یہ مسلسل اطلاعات آرہی ہیں کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جارہی ہے ۔
پاکستان میں پہلی بار ایک افغان مہاجر کو قید اور جرمانے کی سزا اس لیے دی گئی کہ اس نے دھوکہ دے کر اور غلط بیانی کرنے کے بعد پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لی تھی۔