
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔انسانی حقوق کونسل کے ترجمان کے مطابق ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔انسانی حقوق کونسل کے ترجمان کے مطابق ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ بالآخر طے پاگیا جس کے بعد پاکستان موجودہ مالی بحران سے نکل جائے گا۔گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی سطح پر بات چیت چل رہی تھی بالآخرحکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں،اب ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جبکہ مفاد عامہ کے تحت بننے والے منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اس وقت وفاقی حکومت سے سخت نالاں دکھائی دے رہے ہیں ایسامحسوس ہورہا ہے کہ اس وقت بلوچستان اور وفاق کے درمیان فاصلے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اوراس کی بنیادی وجہ بلوچستان کو اس کے آئینی حقوق فراہم نہ کرنا ہے۔
ملک میں نگراں سیٹ اپ، عام انتخابات، میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی سمیت مستقبل میں حکومت سازی کے حوالے سے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے 9 مئی کے سانحے میں ملوث کرداروں کو بلاتفریق کٹہرے میں لانے اور سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث فوج کے اعلیٰ آفیسران سمیت کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کا واضح پیغام اور قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پرجگہ جگہ ناکوں اور چیک پوسٹوں کااذیت ناک مسئلہ عوام کوقریباًدو ہائیوں سے درپیش ہے۔ ان سینکڑوں چیک پوسٹوں پر گھنٹوں تک گاڑیوں کو روک کر مسافروں سمیت تلاشی لی جاتی ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں شاہراہوں پر لگی رہتی ہیں اس دوران مسافر شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہوتے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرزکو بھی دوہرے عذاب کا سامنا کرناپڑتا ہے۔
پاکستان کے بیشتر علاقے گیس سے آج بھی محروم ہیں، سردی ہو یا گرمی گیس عوام کو فراہم نہیں کی جاتی باوجود اس کے کہ گھریلواورکمرشل صارفین گیس کے بلز بروقت اداکرتے ہیں ۔
پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ کی لپیٹ میں ہے، متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں کی تعداد میں جانیں ضائع ہوئیں۔
بلوچستان اور سندھ میں پانی کی تقسیم عرصہ دراز سے تنازعہ کا شکار ہے۔بلوچستان پانی کے شدید بحران سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
فوجی عدالتوں کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اس سے قبل گزشتہ ساڑھے تین سال تک فوجی عدالتوں میں کیس چلتے رہے تو اس وقت اعتراضات نہیں اٹھائے گئے مگر اس بار سپریم کورٹ فوری ایکشن میں آگئی ہے جس پر بہت سارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔