کوئٹہ : پولیس کی پولیس گردی اور ڈاکٹروں کا لاڈلہ پن، بلوچستان میں ملازمین کی منا پھلی اور مافیا ہونے کا ثبوت بن چکا ہے ادارے آپس میں ایک دوسرے پر اختیارات استعمال کر کے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
Posts By: جنرل رپورٹر
سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی بلوچستان میں گیس رخصت عوام ٹھٹھرکررہ گئے
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہاں گیس بھی حسب معمول رخصت ہوگئی ہے بلوچستان میں گیس کوئٹہ کے علاوہ چند ہی علاقوں کو فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود سردیوں کے موسم میں گیس کا مکمل غائب ہوجانا ایک معمول بن گیا ہے گزشتہ روز سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوئٹہ، قلات، مستونگ، مچھ ودیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی تقریباً معطل ہوچکی ہے لوگ شدید سردی میں متبادل کے طور پر لکڑیاں جلا کر گزارا کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والی برف باری نے ایک جانب سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ،، تو دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے مسلے نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے وادی کوئٹہ میں بدھ کی صبح برف باری کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ،این ایچ اے احکام کی غفلت بدستور بحال
کوئٹہ : کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات کا رونما ہونا معمول بن چکاہے‘ متعددافراد عمر بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان کی قومی شاہراہوں سے غافل گزشتہ دو تین ماہ میں صوبے کی اہم سیاسی و تعلیمی شخصیات ٹریفک حادثات کے باعث لقمہ اجل بن گئیں‘ بلوچستان این ایچ اے حکام کی جانب سے یکسر نظر انداز‘ صوبائی حکومت بھی این ایچ کے سامنے بے بس۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کا رونما ہونا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے بلوچستان میں سڑکوں کی خستہ حالت کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سینکڑوں مسافر کوچز اور ٹوڈی کارز کا چلنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے
افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی سے جرائم کا خاتمہ اور امن قائم ہوگا عوامی حلقوں کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم
کوئٹہ : حکومت بلوچستان کی جانب سے افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی اور انہیں کیمپوں تک محدود کرنے کے فیصلے کا عوامی حلقوں نے بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے سے صوبے میں نہ صرف جرائم کا خاتمہ ہوگا بلکہ فیصلے سے بلوچستان میں طویل عرصے سے چھائی سیاسی بے چینی اور یہاں کے عوام کے مہاجرین سے متعلق تحفظات کا خاتمہ ہوگا افغان مہاجرین کی موجودگی سے بلوچستان میں امن وامان کا سنگین مسئلہ کافی عرصے سے حل طلب ہے جس کیلئے روز اول سے سیاسی جماعتوں نے نہ صرف جدوجہد کی ہے بلکہ اس ضمن میں آئے روز احتجاج بھی ہوتے رہے ہیں
حب، صدر ممنون حسین کے بیٹے پر بم حملہ3افراد جاں بحق چار اہلکاروں سمیت15زخمی
کوئٹہ : صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے بم دھماکے میں بال بال بچ گئے دھماکے میں ایک بچہ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ صدر کے بیٹے کے اسکواڈ میں شامل چار پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ، لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے پولیس افسر جام مندوخیل نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کردی
کوئٹہ پانی ناپید ٹینکر مافیا کا راج
کوئٹہ میں پانی کی قلت ٹینکر مافیا کا راج شہر میں واسا سمیت حکام شہریوں کو پانی دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں شہری ا ز خود پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ٹینکر ز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب پانی کی ضرورت اور شہریوں کی مجبوری کو دیکھ کر ٹینکر مافیا شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
کوئٹہ شہر کی تمام سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ ، ٹیکس وصولی شروع
کوئٹہ میں بلدیاتی حکومت کے آتے ہی شہر کے تمام سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کیلئے ایک لسانی پارٹی کے کارکنوں کو پارکنگ ٹیکس کی پرچیاں تھماکر شہریوں سے بھتہ وصولی شروع کر دی گئی ہے
عرب امارات نئی ریکوڈک پروجیکٹ پر260ارب ڈالر خرچ کرے گا
دبئی متحدہ عرب امارات ریکوڈک کے ایک نئے منصوبے پر 260ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یہ منصوبہ پرانے منصوبے سے الگ ہے سابقہ کمپنی نے ایک محدود علاقے کا سروے کیا تھا اور معدنی دولت کا اندازہ لگایا تھا ریکوڈک ایک وسیع تر علاقہ ہے