لگتا ہے اس بار جام صاحب کے سر سے بڑوں نے اپنی دست شفقت اٹھا لی ہے ،ویسے بھی باپ پارٹی میںاندرونی طور پر اختلافات اس قدر بڑھ گئے ہیں بقول باپ پارٹی کے اہم ذمہ دار اور پارٹی میں ایک عہدے پر فائز میرے ساتھ ایک ساتھ نجی محفل میں اعتراف کرلیا تھا کہ جام اور بزنجو کی اختلافات آخری تک گئے ہیں۔میرے استفسار پر انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات اور عدم برداشت کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے ۔جام صاحب یہ سب کچھ دانستہ طور پر کررہے ہیں کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔اس وقت ملازمین طبقہ جام صاحب کی کارکردگی سے نالاں۔ملازمین نے ایک طویل دھرنا دیا لیکن انہیں 25 فیصد الائونس نہیں ملا۔ روزگار پر غیر اعلانیہ طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے صرف ایک چیز میں جام صاحب کو دلچسپی ہے وہ ہے کورونا۔ بقول ان کے ایک سابق ایڈوائزر کے کورونا کی مد میں بڑی رقم ایمرجنسی کے طورپررکھی گئی ہے جتنا مرضی ادھر ادھر کرو، کوئی پوچھنے والا نہیں اسی لئے جام کمال اپنا کمال ایسی چیزوں پہ دکھا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کا خاص رول نہیں ہوگا کیونکہ ان کا موقف سینٹ انتخابات کے وقت واضح ہوچکا ہے، باپ پارٹی کے منحرف ارکان اگر بھوتانی کی قیادت میں اکٹھے ہوئے تو جام صاحب کوجانے سے کوئی طاقت نہیں روسکتی۔لیکن اپوزیشن کا اس معاملے میں بڑا رول ہوگا ایسا سمجھو اپوزیشن کے بغیر تبدیلی ناممکن ہے کیونکہ اپوزیشن کے پاس واضح عددی اکثریت موجود ہے ڈھائی سالہ اقتدار میں موجودہ حکومت کی خاطر خواہ کارکردگی نہیں رہی ہے عمران خان اور جام کمال ایک سوچ کے مالک ہیں یہ یہی سمجھتے ہونگے کہ اقتدار ہمیشہ رہیگا اسی لئے ان میں ایک گھمنڈ نظرآتا ہے ، بھوتانیسب کیلئے قابل قبول ہوگا۔
Posts By: حیدر عا جز
افغان ،ایران باڈر کی بندش، ہزاروں مزدوروں کی عید کی خوشیاں مانند پڑنے لگیں
باڈرز کی بندش سے مقامی مزدوروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطاری کیلئے سوکھی روٹی تک دستیاب نہیں، اب عید میں صرف دو ہفتے ہی رہ گئے ہیں ان ہزاروں مزدوروں کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں آخر وہ بھی عید کی خوشیوں کے لئے اپنے باپ سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ انہیں بھی کپڑے اور جوتے ملیں گے ۔ جب یہ بچے اوربچیاں اپنے ابا جان سے سوال کرتے ہیں کہ ابا کب بازار لے چلو گے ہمیں عید کی خدیداری کیلئے۔اف وہ لمحہ کیسا ہوگا اس خشک ہونٹوں والی والدین پر۔یقینا قیامت برپا ہوگا، وہ لاچار بدقسمت باپ کیا جواب دے گا؟
سنجرانی پھر میدان میں،روک سکے تو روک لو
سینٹ انتخابات مکمل ،اب دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ حکومت کی طرف سے صادق سنجرانی کو ایک بار پھر بطور امیدوار کا اعلان ہوتے ہی پی ڈی ایم اور خصوصا ًزرداری نے سر پکڑ لیا۔اسلام آباد کی سیاست میں سخت گہما گہمی ،کبھی وزیر اعظم ہائوس اور کبھی مولانا۔زرداری۔ہائوس میں جوڑ توڑ کے لئے بیٹھک اور کبھی رات کی تاریکی میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے درمیان ملاقاتیں، قسمیں وعدے ،آئندہ الیکشن کی تیاریاں زیر بحث رہتی ہیں۔ اسلام آباد سے نومنتخب سینٹر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے حکومتی اتحاد میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
بلوچستان قحط سالی کی لپیٹ میں ہے، داؤد نوتیزئی
چاغی: سابق چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان اس وقت قحط سالی کی لپیٹ میں ہے اور خصوصاً ضلع چاغی میں مالدار اور زمیندار حضرات سخت مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔
چاغی، پاکستانی سرحد کے قریب نیٹوفورسز کی بمباری ،15طالبان ہلاک
چاغی: پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ (ساملی کوہ )کے قریب نیٹو فورسز کی بمباری سے 15طالبان ہلاک، جن میں غیر ملکی جنگجوؤں کے شامل ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ ان میں سے ایک بسم اللہ نامی شخص کا تعلق برابچہ پاکستان سے ہے
چا گئے، مہر گڑ ھ سے جڑ ی ہزا رو ں سا لہ پرا نی تہذیب کے آ ثا ر کی مو جو دگی کا انکشا ف
چا غی: چا گئے کے علا قے دشت گو را ن ، لجے اور شادشین میں مہر گڑ ھ سے جڑ ی ہزا رو ں سا لہ پرا نی تہذیب کا انکشا ف ایک نئی تحقیق کے مطا بق