میڈم آج ہم نے دور کے گاؤں جاکر خواتین کو میسر غذائی اجزاء کے بارے میں بتایا ہے اور کچھ بچے کم وزن کے ساتھ ملے تھے جن کو ہم نے غذائی پیکٹس دیئے ہیں، ساتھ کے گاؤں کے 4 بچے اب نارمل وزن تک پہنچ گئے ہیں ضروری ہدایات کے ساتھ ان بچوں کو فارغ کر دیاہے۔
Posts By: حمیدہ نور
کم عمری کی شادیاں اور پسماندہ تعلیمی معیار
ضلع جعفرآباد کے قریب کے رہائشی غلام جان سے ملاقات اسکولوں کے وزٹ کے دوران ہوئی جب سب علاقے کے لوگوں کو لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کر رہے تھے۔۔ دوران گفتگو جب اسکول چھوڑ دینے والی بچیوں کو دوبارہ اسکول داخلے کے لیے آمادہ کر رہے تھے تو غلام جان نے کہا کہ میری بیٹی نے پانچ پاس کیا ہے آگے کوئی مڈل یا ہائی اسکول نہیں تھا