سوشل میڈیا پر سردار عبدالرحمن کھیتران کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں الیکشن جیتنے کی خوشی میں وہ دو کلاشنکوف لئے ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ بندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والا جیتنے پر قلم و کتاب ہاتھ میں تو لہرائے گا نہیں وہ بندوق ہی کو اپنے جیت کا سہرا سمجھتا ہے۔
Posts By: نصیر لعل
کلمت بجلی جیسی سہولت سے محروم
بجلی کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔بجلی کے بغیر کسی بھی ملک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ چونکہ اس تکنیکی دور میں زیادہ تر کام بجلی کے ذریعے ہوتے ہیں۔ سائنس نے اپنے آلات کے ذریعے انسانی زندگی کو انتہائی آسان اور آرام دہ بنادیا ہے۔ لیکن بجلی کے بغیر سائنس کے یہ سب آلات بالکل بے کار ہیں۔ بجلی کے ذریعے آج انسان اپنے گھر میں بیٹھے بیٹھے سارے کام سر انجام دیتا ہے۔ بجلی پیدا کرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں، پانی، ہوا، سولرز حتیٰ کہ سمندر کی لہروں سے بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
ماہی گیروں کی بستی کلمت پیاسا ہے
پانی زندگی ہے اور پانی کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے، کھانے کے بغیر شاید ایک ہفتہ گزارا جاسکتا ہے، لیکن پانی کے بغیر ایک پل یا لمحہ گزارنا مشکل ہے،کیا حال ہوگا ان لوگوں کا جن کو پانی بڑی مشکل سے ملتا ہے۔تحصیل پسنی کے مشرقی دیہات کلمت پانی جیسی نعمت سے محروم ہے، کلمت چھوٹے چھوٹے دیہاتوں پر مشتمل تحصیل پسنی کی ایک یونین کونسل ہے، جن میں چنڈی، کرود، گرو، جونڑ، بل، کنر، ہومریک، کوہی گوٹھ، اسپیاک، جڈکی اور سنڈی شامل ہیں. چونکہ کلمت کا سارا علاقہ ساحلی پٹی پر ہے، جب بھی بارش ہوتی ہے یا توایک یا دو مہینے کے بعد پانی خشک ہوجاتی ہے۔