بہت لکھا ہم نے پی ٹی آئی کی حمایت میں، اس کے ہر عمل اور ہر اقدام کو سَراہا کہ ملک میں قائم کرپٹ اداروں کی کارکردگی غیر موئثر ہو گی اور رشوت کا بازار سرد ہوگا۔ ادارے اس صورت آزاد اور خود مختار ہوں گے کہ اِن میں موجود کالی بھیڑیں اب یہاں اپنی جگہ نہ بنا پائیں گی۔
Posts By: منشاء فریدی
سرائیکی قومیتی جدو جہد میں گھس بیٹھیے ’’ایرے غیرے ‘‘
ہر ملک اور ریاست میں مرکز پرست رویّے اپنی بالا دستی چاہتے ہیں ۔ تسلط کی مضبوطی ہی ان کی جمع پونجی میں اضافے کا باعث ہے ۔ خطے کی سلامتی اور ریاست کی طاقت کیلئے یہ ایک ضروری امر ہے کہ مرکز مضبوط اور مستحکم ہو لیکن یہ استحکام ملک /ریاست کی دیگر اقوام اور ثقافتوں کیلئے ان کے وسائل پر قبضہ ثابت نہ ہو ۔ وسائل پر غیر منصفانہ تقسیم محرومیوں کو جنم دیتی ہے اور یہی محرمیاں بغاوتوں پر اقوام کو اکساتی ہیں