
بلوچستان ملک کا وہ پسماندہ ترین صوبہ ہے کہ جسے حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجود وہ ترقی نہ مل سکا جس کا اعلان حکمران ون یونٹ کے خاتمے کے بعد کرتے چلے آرہے ہیں۔ سرار عطاء اللہ مینگل کی نو ماہ کی کم مدت کی حکومت اور دوسری مرتبہ نواب بگٹی شہید اور قوم پرستوں کے الائنس سے بننے والی حکومت کو چھوڑ کر دیگر تمام صوبائی حکومتوں کا تقابلی جاہزہ لیا جائے