سبی، تبلیغی جماعت کے ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی : تبلیغی جماعت کے دس افراد میں سے ایک رکن عبدالغفور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،تبلیغی جماعت کے رکن عبدالغفور کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تبلیغی جماعت کے دیگر نو افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے ہیں

دالبندین پولیس کی کاروائی منشیات برآمد تین افراد گرفتار

Posted by & filed under پاکستان.

دالبندین: دالبندین پولیس کی کاروائی گاڈی سے پانچ کلو چرس برآمد تین افراد گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین پولیس نے ہائی وے پر خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے پانچ کلو چرس برآمد کرکے ملزمان سے دو لاکھ روپے بھی قبضے میں لے لیا۔

احساس کفالت پروگرام اور راشن فراہم کرنے کیلئے سروے جاری ہے، ڈی سی لورالائی

Posted by & filed under بلوچستان.

لورالائی :  ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ احساس کفالت ایمرجنسی کیش پرواگرام اور ررشن فراہم کرنے کیلئے سروے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں تاکہ مستحقین کے چناؤ کو صاف اور شفاف اور ایمانداری سے سرانجام دیا جاسکے اور پھر مانٹیرنگ آفیسران ان چنے ہومستحقین کے ناموں کی تصدیق کریں گے یہ باتیں۔

چاغی منافع خوروں نے اشیاء خوورد و نوش کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Posted by & filed under پاکستان.

چاغی: چاغی کے قبائلی و سیاسی رہنما میر سیف اللہ خان سنجرانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے وجہ سے چاغی کے منافع خور دکانداروں نے اشیاء خوورد و نوش کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

مستونگ: کورونائرس کےکیسزمثب آنے کےبعد پوش علاقہ زرخیلان سیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ زرخیلان میں کورونائرس کے مثبت کیس سامنے آنے پر شہر میں لاک ڈاون کو سخت کردیا۔کورونا کے مثبت کیس آنے کے بعد پوش علاقہ زرخیلان سیل شہر میں اے سی کے سربرائی میں فلیگ مارچ کھلے دکانیں بند کروادی۔

تفتان مزید 113زائرین کو انکے شہروں کے لیے روانہ کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان : پاک ایران کے مابین سرحدی شہر تفتان سے 113 زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کردیا گیا۔جبکہ اندرون بلوچستان سے 13 لوگوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انھیں بھی ان کے شہروں کے لیے روانہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے پاکستانی زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

ژوب میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، کمشنر ژوب

Posted by & filed under پاکستان.

لورالائی : کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تعمیراتی فرموں کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات کی تکمیل اور کام کے معیار پرکمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

چا غی، ترقی فاؤنڈیشن نے مستحق افراد میں نقد رقوم تقسیم شروع کردی

Posted by & filed under پاکستان.

چاغی : چاغی میں غیر سرکاری ادارے ترقی فاؤنڈیشن نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی معاونت سے مستحق افراد میں نقد رقوم تقسیم کرنا شروع کردی۔ ادارے کے حکام کے مطابق اس پروگرام سے چاغی اور واشک اضلاع کی بارہ یونین کونسلز میں 10350 خاندان مستفید ہوں گے۔