بھاگ، لاک ڈاؤن سے کاروبار زندگی مفلوج، تاجر فاقہ کشی اورمزدور خود کشی پر مجبور

Posted by & filed under اہم خبریں.

بھاگ : بھاگ میں کرونا وائرس سے تمام طبقات زندگی کے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا کاروبار زندگی مفلوج ہر طبقہ پریشان تاجر فاقہ کشی جبکہ مزدور طبقہ خود کشی پر مجبور ہے اور حکومتی حلقے نشستند گفتند اور برخاست تک محدود ہیں اور حکومتی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

مستونگ میں شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹرخلیل ترین میں کورونا وائرس کی تصدیق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ضلع مستونگ میں کوروناوائرس کا ایک اور کیس مثبت  آگیا، شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا  آر ایم او ڈاکٹرخلیل ترین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ڈاکٹر خلیل ترین کا کیس مثبت آنے پر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے

نصیرآباد، 38 ہزار خاندانوں میں 45کروڑروپے سے زائد امدادی رقم تقسیم

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی کی نگرانی میں مستحق خاندانوں میں حکومت کی جانب سے فی خاندان 12000 روپے فراہمی کا پہلا سلسلہ جاری ہے۔

چمن، وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز

Posted by & filed under پاکستان.

چمن: سرحدی شہر چمن میں بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان ایمرجنسی احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کردیا گیاہے ملک کے دیگر شہروں کی طرح چمن میں بھی ایمرجنسی احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

نوکنڈی،مستحقین موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے احساس پروگرام میں شامل ہونے سے محروم

Posted by & filed under پاکستان.

نوکنڈی :  نوکنڈی کے دور دراز علاقوں کے مستحقین کی بھی احساس ایمرجنسی پروگرام میں شامل کرکے معاشی مشکلات سے چھٹکارہ دلایا جائے اس وقت مختلف دیہاتوں کے مستحقین لاک ڈاؤن اور موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے احساس ایمرجنسی پروگرام میں شامل ہونے سے محروم ہیں۔

ڈیرہ اللہ یار، لائیو ویڈیو کال نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار میں دوران ڈارئیونگ لائیو ویڈیو کال نوجوان کو مہنگا پڑ گیا مہران کا ر حادثے کا شکار ہونے کے باعث ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ڈیرہ اللہ یار کے قریب قومی شاہراہ پر مقامی دیہات کا رہائشی نوجوان سلیم ہجوانی دوران ڈرائیونگ سمارٹ موبائل پر لائیو ویڈیو کال کررہا تھا ۔

مستونگ میں کوروناوائرس کا ایک کیس سامنے آگیا، انتظامیہ نے علاقے کو سیل کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ : مستونگ:کوروناوائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آگیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے بتایا کہ ایسکو(واپڈا) حیدرآباد کا ایس ڈی او وقاص ترین گزشتہ دنوں گھر آئے تھے 12 اپریل کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ٹیسٹ کرایا گیا۔جو مثبت آگیا۔

خاران کے پانچوں یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردنی ناپید ہوچکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: خاران میں یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا چاول اور چینی ناپید، عوام کو مشکلات درپیش ہیں شہری روز یوٹیلٹی اسٹورز کے چکر کاٹ کر مایوس لوٹتے ہیں خاران میں 5 یوٹیلٹی اسٹورز ہیں ان میں شہریوں کو وقت پر مذکورہ یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء خوردنی نہ ملنا مایوس کن ہے دو ماہ سے علاقے کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں اٹا چاول اور چینی ناپید ہے جبکہ شہری روز یوٹیلٹی اسٹورز کا چاول چینی اور آٹے کی طلب کے لئے چکر کاٹ کر مایوس لوٹتے ہیں۔

صحبت پور،فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ

Posted by & filed under پاکستان.

صحبت پور : صحبت پور کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ گھروں اور فصلات پر حملہ کردیا اور کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا دیا علاقہ مکینوں کے گھروں میں بھی ٹڈی دل نے ڈیرے ڈال دی صحبت پور کے نواحی علاقوں گوٹھ غلام محمد کنرانی اور موج الدین کنرانی سمیت کئی علاقوں میں ٹڈی دل کا ایک بارپھر حملہ سبزیاں ودیگر کھڑی فصلوں اور گھروں میں پہ بھی حملہ کردیا۔