صحبت پور : صحبت پور کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ گھروں اور فصلات پر حملہ کردیا اور کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا دیا علاقہ مکینوں کے گھروں میں بھی ٹڈی دل نے ڈیرے ڈال دی صحبت پور کے نواحی علاقوں گوٹھ غلام محمد کنرانی اور موج الدین کنرانی سمیت کئی علاقوں میں ٹڈی دل کا ایک بارپھر حملہ سبزیاں ودیگر کھڑی فصلوں اور گھروں میں پہ بھی حملہ کردیا۔
لورالائی : عوام میں کورنا وائر س کے خلاف اجتماعی احسا س اُ جاگر کرنے اور روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے کرونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے بنیادی احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے نہ صرف ہم خود اس وائر س سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کوبھی اس وائر س سے بچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنرژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے ڈویژنل ویڈیولنک ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ہندو نوجوانوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے متاثرین میں کھانے کی تقسیم کا عمل تیسرے روز بھی جاری رہا ہندو نوجوان کرتار بازیگر اور انکی ٹیم نے ایک ہزار افراد کے لیے پکا پکایا کھانا تیار کروا کر رکشے کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات پر پہنچ کر روزانہ اجرت والے مستحق افراد کو انکی دہلیز پر کھانا پہنچایا۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے 11 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ مکمل حتمی رپورٹ کے لیے سیمپل کوئٹہ منتقل اوستہ محمد کے دو افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے کورونا وائرس کے چار کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے لاک ڈاون مزید سخت کردیا تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادیئے گئے۔
کوہلو: نواحی علاقے میں زمین کے تنازعے پر ایک ہی قبیلے کے دوشاخوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ،فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق 7افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کوہلو نواحی علاقے کچھڑ شاہجہ میں زمین کے تنازعے پر ایک ہی قبیلے کے دوشاخوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ ہوا ہے۔
چمن : انجمن تاجران کے ضلعی صدر ومظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری صادق خان اچکزئی،صاحب جان اچکزئی،حاجی عبدالباری اسحق،حاجی عبدالباری اچکزئی،عبدالقیوم خادم،حافظ قسیم مشال،حاجی وارث،صمد سرحدی، منصور خان اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ لاک ڈاؤن اور سرحد کی بندش سے تجارت مکمل طورپر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں اورجو دوکاندار دوکانداری کرکے اپنی رزق کمارہے تھے اور اپنے بچوں کی کفالت کررہے تھے۔
چمن : چمن میں لاک ڈاؤن کے باعث سفید پوش طقبہ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے جن کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی کی جانب سے فراہم کردہ راشن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف گھروں میں تقسیم کیاگیاہیں۔
ڈھاڈر: کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے ترقی یافتہ ممالک اس سے پریشان حال ہیں پاکستان میں عوام اس وباء کو اتنا سیریس نہیں لے رہے جوبہت بڑی تباہی کی علامت ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورلاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہے۔
مستونگ: آل پارٹیز کے رہنماوں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرمولاناحافظ سعید الرحمن فاروقی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل ضلعی فنانس سیکریٹری میر غفار مینگل تحصیل صدر حاجی اورنگزیب قمبرانی نیشنل پارٹی کے قائم مقام ضلعی صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ سینئر رنماء میر سکندر خان ملازئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی۔
مستونگ: کورووائرس کے روک تھام کے حوالے سے لاک ڈاون نے عوام کو بے حال کردیا۔رہی سہی کسر منافع خوروں اور فروشوں پوری کردی۔ شہر میں منافع خوری اور منہگائی کا جن بوتل سے نکل آیا عوام کا کوئی پرساں حال نہیں اور نہ اشیاء خورنوش منگا فروخت کرنے والوں سے کوئی پوچنے والا ہے۔لاک ڈاون سے بیحال عوام کریں تو کیا کریں۔