پاک افغان بارڈر آج دوسرے روز بھی تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھلا رہااشیائے خوردنوش کے سینکڑوں ٹرک اورکینٹینرز افغانستان روانہ

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن:  وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بارڈر حکام نے پاک افغان بارڈر کو افغانی باشندوں کے پیدل آمد رفت کے بعد افغان ٹرانذٹ ٹریڈکیلئے ہفتے میں تین روز اشیائے خوردونوش کے ٹرکوں کیلئے کھول دیا جوکہ دوسرے روز بھی افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے اشیائے خوردنوش کے کینٹینرز اور ٹرکوں کیلئے کھلا رہا۔

اقتدار عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کر یں گے،طور اوتمانخیل

Posted by & filed under بلوچستان.

لورالائی : صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ اقتدار عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کر یں گے بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں میرے دروازے چوبیس گھنٹے لورالائی کے عوام کیلئے کھلے ہیں عوام کے تما م بنیادی مسائل کا حل میر ی ترجیحات میں ہے۔

تفتان، 140زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان : پاک ایران کے مابین سرحدی شہر تفتان سے 140 پاکستانی زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے پاکستانی زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کو مایوس کردیا،زابد ریکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ماشکیل: بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج دورہ بلوچستان میں مشکل حالات میں بلوچستان کے عوام کو مایوس کر دیا کرونا وائرس سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں لاک ڈاون ہے جس سے ہزاروں محنت کش و غریب طبقہ کے چولہے بجھ گئے۔

محکمہ صحت کوہلو کی جانب سے لاسے زئی چیک پوسٹ پر کرونا اسکریننگ پوائنٹ قائم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوہلو: محکمہ صحت کوہلو کی جانب سے کورونا وائرس کی تدارک کیلئے لاسے زئی چیک پوسٹ پر کرونا اسکریننگ پوائنٹ قائم کیا گیا جہاں بین الصوبائی اور اندرون صوبہ سے آنے والے افراد اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور کی اسکریننگ کی جائے گی۔

پاک افغان تجارتی سرگرمیاں تین روز کیلئے یکطرفہ طور پر بحال

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن :  وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بارڈر حکام نے پاک افغان بارڈر کو افغانی باشندوں کے پیدل آمد رفت کے بعد افغان ٹرانذٹ ٹریڈکیلئے ہفتے میں تین روز اشیائے خوردونوش کے ٹرکوں کیلئے کھول دیا جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کا ایک اور بڑااقدام افغانی بھائیوں کیلئے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کو بحال کردیا گیا افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے 100ٹرک ہفتے میں تین روز افغانی شہریوں کیلئے بحال کردئے گئے۔

چمن، آج سے پاک افغان سرحد ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بحال کر دی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: پاکستان کا ایک اور بڑااقدام خیرسگالی کے تحت افغانی بھائی کیلئے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کو بحال کیا جائے گاافغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے 100ٹرک ہفتے میں تین روز افغانی شہریوں کیلئے بحال کردئے جائیں گے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے کو پاکستانی ڈرائیورافغانی ڈرائیورزکے حوالے کریں گے اور وہ افغان ڈرائیورز افغانستان میں ٹریڈ کے ٹرکوں کو خالی کرکے اگلے دن حوالہ پاکستان کریں گے۔