
نوکنڈی : پاک ایران سرحد بند ہونے سے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی میں ایرانی ایل پی جی گیس مہنگی اور شیاء خوردنوش کی قلت اور ایرانی پیٹرول ناپید ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
نوکنڈی : پاک ایران سرحد بند ہونے سے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی میں ایرانی ایل پی جی گیس مہنگی اور شیاء خوردنوش کی قلت اور ایرانی پیٹرول ناپید ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہاکہ کرونا وائرس قدرتی آفت ہے جس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے بتائے گئے اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہونے پڑے گا لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے دیہاڑی مزدوروں کو راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کورک کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
بسیمہ : حکومتی احکامات کے پیش نظر بسیمہ، واشک، ماشکیل، ناگ سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج تیرھواں روز مکمل طور پر لاک ڈاون برقرار رہا،واشک کے تمام کاروباری مراکز ہوٹلز عام دکانیں بند ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز، سبزی فروش، مرغی فروش اشیاء خورد و نوش کے دوکانیں صبح دس بجے سے شام 5 بجے تک والے کھلی رہی۔
ڈھاڈر: ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبائی بیماری ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہورہا ہے دنیا کی ترقی پزیر ممالک کی جدید ٹیکنالوجی بھی اس وائرس کو ختم نہیں کرسکا اور زیادہ تباہی کا شکار بھی وہی ممالک بنے جنہوں نے چاند پر پہنچ کر وہاں ایک نئی دنیا آباد کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن الحمد اللہ اسکی شدت مملکت پاکستان میں کم ہے اور خاص کر بلوچستان جہاں پہلے سے پسماندگی نے ڈھیرے ڈال رکھیں ہیں۔
ڈھاڈر: ڈھاڈر سمیت ضلع کچھی میں لاک ڈاؤن جاری معمولات زندگی متاثر،کاروباری طبقہ،دیہاڑی دار،مزدور،اور ریڑھی بان اپنے خاندان کی کفالت کیلئے پریشان ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر مستحقین میں امدادی سامان اور راشن کی تقسیم کاری کا سلسلہ شروع کرے عوامی مطالبہ۔
لورالائی : ڈپٹی کمشنر لورالائی اسداللہ خان کاکڑ کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر بور ی محمد سلیم خان کاکڑ تحصیلدار بوری اسد خان شیرانی پی پی ایچ آئی کے ایم اینڈ ای آفیسر اختر محمدیواین ایچ سی آر کے نصراللہ موسی خیل اور افغان مہاجرین کے سربراہان نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔
کوہلو: ممبر صوبائی اسمبلی وڈپٹی پارلیمانی لیڈرپاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ خان مری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایگزٹیوانجنیئرروڈ کی ہدایت پر محکمہ مواصلات کے عملے نے کوہلو،دکی قومی شاہراہ پر مٹی کے تودوں کو بھاری مشینری سے ہٹا دیا گیا محکمہ مواصلات کے حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر صحت اور ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایزیگٹو انجنیئر روڈ نے محکمے کے عملے کو بھاری مشینری کے ہمراہ کوہلو،دکی قومی شاہراہ پر بارش کے باعث گرنے والے مٹی کے تودے کو بھاری مشینری سے ہٹا نے کا کام جاری ہے۔
نوشکی: نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس پریس کلب نوشکی کے بلڈنگ میں منعقد ہوا، جس میں صدر پریس کلب نوشکی مالک عدیل مینگل، بزرگ صحافی حاجی سعید بلوچ، جنرل سیکرٹری ظہور بلوچ، سابق صدر برکت زیب سمالانی، سابق صدر حاجی طیب یلانزئی، سابق صدر شاہ نذر بادینی، اور سینئر صحافی ظہور گل جمالدینی نے شرکت کی۔
نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہاہے کہ کیسکو ایک منصوبے کے تحت ہماری تجویز کردہ منصوبوں پر تاخیری حربے استعمال کر کے نوشکی کے عوام کو مصاہب مشکلات کاشکارکرناچاہتا ہے۔