نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہاہے کہ کیسکو ایک منصوبے کے تحت ہماری تجویز کردہ منصوبوں پر تاخیری حربے استعمال کر کے نوشکی کے عوام کو مصاہب مشکلات کاشکارکرناچاہتا ہے۔
نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہاہے کہ کیسکو ایک منصوبے کے تحت ہماری تجویز کردہ منصوبوں پر تاخیری حربے استعمال کر کے نوشکی کے عوام کو مصاہب مشکلات کاشکارکرناچاہتا ہے۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
نوکنڈی : عوامی و تجارتی حلقوں نے کہا کہ نوکنڈی میں نیشنل برانچ کو واپس بحال کیا جائے کیونکہ بینک کی بندش سے اس وقت سینکڑوں صارفین مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں کے لوگوں سے نیشنل بینک کی سہولت لینا انتہائی ناانصافی ہے۔
نوکنڈی: نوکنڈی میں تیرویں روز بھی لاک ڈاؤن جا ری بازار میں شہریوں کی غیر معمولی رش،دیہاڑی دار طبقہ کو معاشی مشکلات،موبائل ایسوسی ایشن کا مسلسل دکانیں بند ہونے سے کرایہ ادا کرنے میں ریلیف کا مطالبہ۔
دالبندین: دالبندین پولیس کی کاروائی شہر کے چوکیدار ہی چور نکل آئے۔
مستو نگ : ضلعی انتظامیہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی اسلحہ وایمونیشن برآمد ایک شخص گرفتار۔
اوستہ محمد: بلو چستان عوامی پارٹی کے مر کزی چیف آرگنائزرمیر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے حفا ظتی تدا بیر کا خا ص خیا ل رکھا جائے میل جول اور ہجوم میں جانے سے پرہیز کیا جائے اس وقت کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کر چکی ہے جس کی روک تھام کے لیئے تر قی یا فتہ ممالک بھی مشکلات سے دو چار ہیں ہم بحثیت مسلمان متحد اور ایک قوم ہو کر اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
ڈیرہ مراد جمالی : کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران منتخب عوامی نمائندوں سمیت نامور سابق سیاستدان منظر سے غائب حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے دیہاڑی دارمزدور ووٹر خوراک کے حصول کیلئے پریشان مہمانوں خانوں کو بڑے بڑے تالے عوام کی مدد کیلئے دروازے بند۔
لورالائی: کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ڈویژنل انتظامیہ انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے بہت جلد کرونا وائرس پر قابو پایا جائے گا عوام کے تعاون کے بغیریہ چیلنج ممکن نہیں ہو گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور بغیر ضرورت بازار اوردیگر مقامات پرنہ جائیں کیونکہ کورونا کا واحد علاج اپنے آپ کو محدود کرنے میں ہی ہے۔
ڈھاڈر: بلوچستان پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے ضلع کچھی کے اساتذہ عبدالکریم بنگلزئی،صلاح الدین،قدرت اللہ، محمد یونس،غلام محمد درجہ چہارم کے غلام نبی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کچھی اور ایک مخصوص ٹولہ کی سرپرستی میں ضلع کچھی کے پچاس اساتذہ جن میں ہیڈماسٹرز،ایس ایس ٹیز،جے ای ٹی،جے وی ٹیز اور درجہ چہارم کے ملازمین شامل تھے۔
بھاگ: صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار نے کہا ہے کہ ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر حکومتی سطح اور زاتی طور پر غریب نادار اور مستحق افراد کی داد رسی جاری رکھیں گے اور اس موذی وباء کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہے۔