چمن : پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر پاک افغان سرحدی فورسز کی جانب سے مشترکہ اجلاس جس میں باب دوستی پرٹریڈ کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کی گئی اوریہ امکان ظاہرکیاگیا اجلاس میں افغان دونوں حکام نے ٹریڈ کی بندش سے دونوں ممالک کے عوام کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی اظہار خیال کیاگیا۔
Posts By: نامہ نگار
پاک افغان سرحد کی بندش سے 1800 خوردنی اشیاء کے کنٹینرز پھنس گئے
چمن : کنوینر چمن مصالحتی جرگہ و گلستان امن جرگہ سنیئر رہنماء چمن چیمبرآف کامرس انڈسٹری حاجی عبدالباری ادرکزئی،شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم،حاجی جانان اردوزئی،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولوی محمدمیر اوردیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے کروناء وائرس کی وباء پھوٹ پڑی ہیں اسوقت سے پاک افغان سرحد باڈر کو ہرقسم کی آمدروفت کیلئے سیل کردیاگیاہیں جس سے پیدل آمدروفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی مکمل طورپر معطل ہوچکی ہے پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن میں بے روزگاری بڑھ گئی ہیں۔
قلات، اتفاقیہ گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق
قلات: قلات کے یونین کونسل پندران میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جانبحق۔
کوہلو، لیویز نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا
کوہلو : ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پررسالدار میجر شیر مری کی سربراہی میں لیویز اہلکاروں نے دیہی اور شہری علاقوں میں سینکڑوں دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کردیے ہیں راشن میں آٹا،چینی،دالیں اور اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔
کوہلو،جمعہ کے اجتماعات منسوخ شہر میں مکمل لاک ڈاؤن
کوہلو: صوبہ بھر کی طرح کوہلو میں بھی گیارہویں روز لاک ڈاؤن جاری رہا،جمعہ کے باعث شہر میں صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہا اور ڈپٹی کمشنر نے تمام علمائے کرام سے جمعہ کے اجتماعات منسوخ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بند کردیا گیا جبکہ شہر میں لیویز و پولیس کے بھاری نفری کا گشت جاری رہا۔
کرونا سے بچاؤ کیلئے شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ڈاکٹر کبیر کاکڑ
لورالائی : ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کے ممتاز معالج سینئر ڈاکٹر محمد کبیر کاکڑ نے کہا ہے کہ کرونا وائر س سے حفاظت اسی صورت ممکن ہے کہ ہم خود کو گھروں کے اندر محدود کر لیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ یہ وائر س ہیومیں ٹو ہیومن پھیلتا ہے۔
ڈیرہ اللہ یار، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سڑکوں کی دھلائی شروع
ڈیرہ اللہ یار: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہر کی سڑکوں کی دھلائی شروع کردی جبکہ جراثیم کش اسپرے مہم بھی جاری ہے۔
لاک ڈاؤن سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، خاران میں ممکنہ قرنطینہ سینٹر کورونا وائرس پھیلانے کی سازش ہے، آل پارٹیز
خاران: خاران شہر میں کروناوائرس کے مریضان کے لیئے ممکنہ قرنطینہ سینٹر کے قیام کے پیش نظر آل پارٹیز خاران کا اجلاس زیر صدارت ممبر مرکزی کمیٹی بی این پی ایڈوکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی بعمقام پیرکزئی ہاوس منعقد ہوا۔
بجلی اور لاک ڈاؤن سے بڑے پیمانے پر معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے،نوٹس لیا جائے،انجمن تاجران و زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی
نوشکی: انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس میر خورشید احمد جمالدینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
مستونگ، لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والے افراد کا دھرنا و ریلی
مستونگ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع سے دیہاڑی دار مزدورں غریب و لاچار لوگوں کی صبر کا پیمانہ لبریز لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والے درجنوں افراد کا حکومتی امداد کے حصول کے لیے ریلی وڈپٹی کمشنر ہاؤس کیسامنے دھرنا.