بھاگ: جاموٹ قومی موومنٹ کے سینئیر رہنما کامریڈ نوراحمد جاموٹ نے اپنے جاری بیان میں بھاگ میں پانی کے بحران پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاگناڑی کے دیہاتوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے۔
بھاگ: جاموٹ قومی موومنٹ کے سینئیر رہنما کامریڈ نوراحمد جاموٹ نے اپنے جاری بیان میں بھاگ میں پانی کے بحران پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاگناڑی کے دیہاتوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے۔
مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی نے کہاہے کہ ہم سب کو مستونگ کی ترقی و خوشحالی کے لیئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگامستونگ کے عوام کی فلاح و بہبود تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں بہتری و ترقی کیلئے سیاسی و سماجی جماعتیں ، قبائلی عمائدین اور تمام مکاطب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔۔کیونکہ مشترکہ کاوشوں کے بغیر علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہیامن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
ڈھاڈر: ضلع کچھی میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سول سوسائٹی،والدین ،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جو کہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ہمیں مشترکہ طور پر داخلہ مہم کوکا میاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا تعلیم کی شمع روشن کرکے ہم کامیابی سمیٹ سکتے ہیں۔
مستونگ : پرائس کنٹرول کمیٹی کا مستونگ بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی،روڈ پر رکھے سامان کو ہٹادیا،شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میں سخت کاروائی کی جائے گی۔
خاران: ضلعی آرگنائزر بی این پی خاران حاجی غلام حسین بلوچ ،ڈپٹی آرگنائزر حاجی سمیع اللہ بلوچ ،اراکین آرگنائزنگ کمیٹی حاجی اصغر ملنگزئی ،ندیم احمد سیاپاد ،میر غلام دستگیر مینگل ،میر محمد حسن قمبرانی ،رحمت یلائنزئی ،حاجی حفیظ بلوچ ،میر شاہ حسین مینگل ،میر شبیر احمد بادینی نے اپنے مشترکہ بیان میں اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ایم فل اسکالر حفیظ بلوچ و دیگر طلباء کے ماورائے آئین و قانون گمشدگی کے خلاف احتجاج پر بیٹھے طالب علموں پر لاٹھی چارج اور ان پر پولیس کی طرف سے مقدمہ دائر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچوں کے لئے جمہوری احتجاج کا راستہ بند کیا جا رہا ہے جو کہ ناانصافی ہے۔
دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے صدر یار محمد مینگل کی سربرائی میں ضلع سیکرٹریٹ سے حفیظ بلوچ کی عدم بازیابی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ طلبا پر تشدد اور ایف آئی آر درج کر نے کے خلاف ریلی نکالی گئی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔
ڈیر ہ اللہ یار : جعفرآباد میں آ ل ملازمین اتحاد جن میں ایپکا، جی ٹی اے، پیرامیڈیکل اسٹاف ،متحدہ لیبرفڈریشن پاکستان ،ورکرز کنفیڈریشن ودیگر محکمہ جات کے ملازمین نے شامل ہیں نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ اللہ یار ودیگرآفسزسے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ڈیرہ اللہ یار کے مختلف شاہراہوں پرمارچ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے مظاہرہ کیا۔
اوستہ محمد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ بلوچستان خوشحال عوام ہمارا ویڑن ہے حلقہ انتخاب کی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی عوامی خدمات کی مشن کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔
اوستہ محمد: پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا عوام حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے نوشکی کے صارفین کو زائد بل بھیجنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ گیس کمپنی غریب عوام اور بالخصوص بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی و ناانصافیوں کی مرتکب ہوکر غریب صوبے کے عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اس سے قبل سلو میٹر چارجز لگاکر نوشکی کے صارفین سے کروڑوں روپے بٹورے گئے اب دیگر اخراجات کے نام پر ایک مرتبہ پھر زیادہ بل بھیج کر عوام پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے صوبے اور ضلع نوشکی کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی کا رویہ ازل سے درست نہیں ہے۔