یوریا کھاد کی قلت کے کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ، خاران انتظامیہ

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران: اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ کے زیر صدارت یوریا کھاد کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زراعت آفیسر تاج محمد، زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندے ملک منظور آحمد نوشیروانی، ڈاکٹر مبارک علی بادینی، یوریا کھاد ڈیلر چندر کمار سمیت کئی زمیندار اور یوریا کھاد ڈیلر موجود تھے۔اجلاس میں یوریا کھاد کی قلت کے خاتمے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

آج کے طلباء ہمارے کل کے معمار ہیں ، عطاالمنیم بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کے خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی و دیگر کے ہمراہ مستونگ میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے امتحانی سینٹر پائلٹ سکول،اور گرلز ہائی سکول سینٹر کا دورہ کیا۔

درسی کتب کی بلوچستان بھر میں ترسیل کو یقینی بنایا جائے ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی ترجمان کے مطابق بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان بھر کے سکولوں کومکمل درسی کتابیں نہ ملنا سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی نااہلی اورتعلیم دشمنی پرمبنی پالیسیوں کو آشکارکرتی ہے۔

دالبندین،پاسپورٹ آفیسر کے مبینہ رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین :  دالبندین میں پاسپورٹ آفیسر کے مبینہ ناروا رویئے کیخلا اف دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اہلیان دالبندین نے دالبندین پاسپورٹ آفیسر کے رویئے خلاف ریلی نکالی گئی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے قبائلی رہنما ملک عبد الحق سیاہ پاد رند،ملک سرفراز برہانزئی، حاجی عبد الغنی سور ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا دالبندین میں ایک ایسے آفیسر کو تعینات کیا گیا۔

ڈیرہ اللہ یار،پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناکر تین ملزمان کوگرفتار کرلیا

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار پولیس نے تخریبکاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں امریکن ساخت کا خودکار اسلحہ ایمونیشن اور ڈیٹونیٹر سمیت دیگر مواد برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جعفرآباد پولیس کو خفیہ انٹیلی جنس اطلاع ملی کہ ایک جگہ پر شرپسند عناصر تخریبکاری کا بہت بڑا منصوبہ بنا رہے ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مواد جمع کیے ہوئے ہیں جس پر اے ایس پی حسنین اقبال، ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔

حکومت لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، میرطیب لہڑی

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان میرطیب لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنجگور کے موقع پر حیوانات ہسپتال اور ڈیرہ فارم کے دورے کے موقع پر کیا۔

ڈیرہ اللہ یار،موسم گرما کے آغاز کیساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار:  ڈیرہ اللہ یار میں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفامر جلنے کے واقعات رونما ہونے کے ساتھ قلت آب کا بھی بحران سر اٹھانے لگا ہے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی شہریوں کو موسم گرما بغیر بجلی اور پانی کے بلک بلک کر گزارنا پڑیگا۔

ژوب،غیر حاضر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر حاضراور ضروری سہولیت مہیا کئے جائیں،زلیخہ عزیز مندوخیل

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب : پی ٹی آئی وومن ونگ کے سابقہ ریجنل صدر اور قومی جرگہ کے ممبر زلیخہ عزیز مندوخیل نے قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل ، ملک عبداللہ ، مولوی صادق ، عید محمد ، ارسلا خان کے ہمراہ سول ٹیچنگ ہسپتال ، نرسنگ کالج اور مڈوائفری سکول کا تفصیلی معلوماتی دورہ کیا اور ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی۔

25 فیصد ڈسپیریٹی الاونس صوبے کے ملازمین کا حق ہے، کامریڈ اللہ نور بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان ایمپلائز ورکرز گرینڈ الائنس چاغی کے ضلعی صدر کامریڈ اللہ نور بلوچ۔جی ٹی اے بی چاغی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر ہیجباڑی۔ایپکا کے ضلعی صدر اسد اللہ غالب۔ پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے زاہد بڑیچ۔ حاجی عبدالطیف عادل۔قاری عبدالقدوس بدوزئی .سید لعل شاہ ساغر۔ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی۔ میر نور علی سنجرانی۔ملک محمد آصف قمبرزئی اور سردار محمد اشرف جوشنزئی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ 25 فیصد ڈسپیریٹی الاونس صوبے کے ملازمین کا حق ہے وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد ڈسپیریٹی الاونس کا اعلان کردیا اور باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی۔

ڈھا ڈرپو لیس کی کارروائی، 11کلو چرس بر آمد، دو ملزمان گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈھاڈر: ڈی پی او کچھی گل احمد سرپرہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھا خان مغیری بمعہ پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر ڈھاڈر دربی کے قریب قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران دوالگ الگ کاروائیوں میں دو موٹر سائیکلوں کے خفیہ خانوں سے11 کلواعلیٰ کوالٹی کے چرس بر آمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔