مستونگ، بی این پی کے سینئر حاجی نورجان شاہوانی کورہاکردیاگیا

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و ممتاز ٹرانسپورٹر ٹرک ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدرحاجی نورجان شاہوانی کی انتظامیہ کی جانب سے گرفتاری اور مزاکرات کے بعد رہائی،ٹرانسپوٹررہنما کی گرفتاری کے خلاف بی این پی کے کارکنوں اور ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو نواب ہوٹل شمس آباد کراس اور کھڈکوچہ بدرنگ کے مقام پر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاجا ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔

سیاسی جماعتوں کو ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ہیں،مٹھا خان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب: پارلیمانی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل حاجی مٹھاخان کاکڑ، بی اے پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخیر محمد مندوخیل ایکسئین پی ایچ ای،تیمورشاہ اغا، سردار ناصرخان ناصر،عبدالستارخان کاکڑ،سردار عصمت اللہ میاں خیل،مولوی قطب الدین خوستی، جی ٹی اے صدر فتح خان مندوخیل،شاہ باران مندوخیل، ساجد عمران، فضل امین مندوخیل، نقیب اللہ بابر، عبداللہ جان کاکڑ و دیگر نے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڑوب عوام کے ساتھ سابقہ دور حکومت میں انتہائی ظلم ہوا ہے سابق ایم پی اے نے 28 سال بلوچستان کے اہم وزارتوں میں ہوتے ہوئے ڑوب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔

ریکوڈیک اورساحل بلوچستان عوام کی ملکیت ہے ،رحمت صالح بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور :  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے قومی وسائل کی لوٹ مار کا کسی کو اجازت نہیں دینگے ریکوڈیک ساحل بلوچستان عوام کی ملکیت ہے عوام کی مرضی و منشاء کے بغیر کسی خفیہ معاہدے قبول نہیں کرینگے نیش پارٹی بلوچستان اور ملک کے مظلوم اور محکوم طبقے کی نمائندی جماعت بن چکی ہے۔

چاغی، 4 کروڑ کی لاگت سے ایک اور بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر بی اے پی رخشان ڈویژنل کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے 4 کروڑ کی لاگت سے ایک اور بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا پٹ گونکوں میں 24 کلو میٹر بجلی لائن کو قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

مچھ ،میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سولہ سال گزر نے کے باوجود غیر فعال

Posted by & filed under بلوچستان.

مچھ: ممتاز قبائلی وسیاسی سماجی رہنما میر حضور بخش بنگلزئی نے کہا ہے کہ مچھ شہر کی طبی سہولیات کیلئے 2006 میں تعمیر ہونے والی میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سولہ سال گزرنے کے باوجود بھی غیر فعال ہیں علاج کی سہولت نہ ہونے کیوجہ سے ہزاروں شہریوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ملک میں مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہے ،پیپلز پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور:  پاکستان پیپلزپارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگاہی بے روزگاری عروج پر ہے خاص کر بلوچستان مشکلات کا شکار ہے ملک میں بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔

پنجگور ،راکٹ حملہ ایف سی ملازم جاں بحق 4زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور:  پنجگور پاک ایران بارڈر جیرک کے مقام پر سیکورٹی فورسز پر راکٹ حملہ ایک ایف سی ملازم جاں بحق جبکہ تین سیکورٹی جوانوں سمیت چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے جیرک میں نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی ملازم عمرزادہ جاں بحق ہوگیا

گنداواہ نوتال روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

گنداواہ نوتال: سڑک پر پنجک لیویز چوکی کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ اور لوٹ مار کی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوئوں نے شہداد کوٹ، سبی سے آنے والی مسافر ویگنوں، دو ٹو ڈی گاڑیوں کو اسلحہ کے زور پر پنجک لیویز چوکی کے قریب روک لیا۔

بندین، موبائل نیٹ ورک کے سگنل کی خرابی دور نہ ہوسکی

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: دالبندین میں موبائل نیٹ ورک کے سگنل جوں کے توں نہ ڈپٹی کمشنر کا نوٹس کام آیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر صارفین کا او پکار نیٹ ورک کی خرابی کے سبب اکثر دکانداروں نے موبائل پیکجز کرنا چھوڑ دیا۔