ماشکیل بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سرگرمیاں عروج پر

Posted by & filed under بلوچستان.

ما شکیل: صوبے بھر کی طرح سرحدی تحصیل ماشکیل میں بھی بلدیاتی انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی سرگرمیاں عروج پر نوجوان، قبائلی سیاسی و سماجی رہنماں نے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے الیکشن کے گہماگہمی میں جوڑ توڑ، رابطوں اور ملاقاتوں کے سلسلوں میں اضافہ، تحصیل ماشکیل کے مجموعی طور پر 33 وارڈوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کارنر میٹنگز عوامی رابطہ مہم تیز کر دیا

بھاگ شہر و گرد نواح میں پانی کا بحران تھم نہ سکا،تالاب خشک ہو گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

بھاگ : ماہ صیام میں بھاگ شہر و گرد ونواح میں پانی کا بحران نہ تھم سکا شہر کا واحد تالاب خشک ہوچکا مین واٹر سپلائی ٹینکی میں پانی ناپید علاقے میں کربلا کا منظر محکمہ پی ایچ ای نے دور یزید کی انتہاء کردی حالات سے تنگ آکر عوام نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع تین واٹر سپلائیاں موجود ہونے کے باوجود بھاگ شہر و گرد و نواح کی عوام کو پانی کی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی

حکومت لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے،مٹھاخان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب: پارلیمانی سیکرٹری مائنزاینڈ منرل حاجی مٹھاخان کاکڑ،ڈپٹی کمشنر محمدرمضان پلال سردار ناصر خان ناصر نے لیویز فورس کے 369 اہلکاروں کو تعیناتی آرڈر تقسیم کے موقع پر سرکٹ ھاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے لیویز فورس مقامی روایات کو بخوبی جانتے ہیں دہشت گردی کی لہر میں لیویز فورس کے جوانوں نے جام شہادت کے نظرآتے پیش کئے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

نوکنڈی ،فورسز کی فائرنگ سے ڈرائیور کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر بھی اہلکاروں کی فائرنگ 9افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوکنڈی: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پک اپ ڈرائیور جاں بحق، شہریوں نے کوئٹہ تفتان شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دیا مشتعل افراد نے آرمی کیمپ پر پتھراؤ کیا سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 افراد شدید زخمی ہوگئے سانحہ کیخلاف شہریوں نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹائر جلا کر امدوررفت کیلئے بند کیا۔

ڈھاڈر لاپتہ صحافی غلام فاروق جتوئی بازیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈھاڈر: پریس کلب ڈھاڈر بولان کے لاپتہ فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی بازیاب ہوکر خیر عافیت سے گھر پہنچ گئے ترجمان پریس کلب ڈھاڈر نے غلام فاروق جتوئی کی بازیابی کیلئے خصوصی طور پر بی یو جے،صحافیوں کی ملکی گیر تنظیم،بلوچستان کے مختلف پریس کلبز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لاپتہ صحافی کی بازیابی کیلئے پریس کلب ڈھاڈر کی آواز بنے اور بازیابی کیلئے کردار ادا کیا

تمام ضلع میں جاری اسکیموں کو بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،ڈی سی چمن

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن: ڈپٹی کمشنر ضلع چمن کیپٹن(ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی عمل ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ، ایس این ای (SNE) اور گھوسٹ ملازمین کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ضلعی اداروں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ماہ رمضان میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کی جائیگی ،اے سی جعفر آباد

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ماہ رمضان المبارک سے قبل ضلعی انتظامیہ نے عید گاہوں اور جامع مساجد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سلیم خان ڈومکی اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ذاکر حسین جمالی نے مرکزی عید گاہ اور ریلوے گراونڈ عید گاہ سمیت جامع مساجد کا دورہ کرکے نکاسی آب صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے میونسپل کارپوریشن کے سینٹری اسٹاف کو نکاسی آب کا مسئلہ فی الفور حل کرنے سمیت عید گاہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

واشک اور خاران میں یوریا ناپید،زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Posted by & filed under بلوچستان.

واشک: بلوچستان کے ضلع واشک اور خاران میں یوریا مکمل طور پر ناپید ہوچکا ہیں زمینداروں کو یوریا کے اصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہیں گندم کے فصل بغیر یوریا کے تیار ہوچکا اس سال فصل کو پیداوار کے شدید کمی کا سامنا ہیں۔