|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2022

کوہلو : کوہلو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور اور رہزنی گروہ کے اہم کارندہ کو گرفتار کرلیا۔

سپرینٹنڈنٹ آف پولیس شاہد کمال، ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ پولیس غلام رسول کھیتران ،ایس ایچ او حق نواز حسنی نے پولیس تھانہ کوہلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل گن پوائنٹ پر چینا گیا چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی شاہد کمال کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے ،گرفتار ملزم زوان خان چوری اور ڈاکہ زنی گروپ کا اہم کارندہ تھا جنہوں نے پانچ دن قبل بائی پاس پر گن پوائنٹ کے ذریعے موٹرسائیکل چینا تھا پولیس کی ٹیم نے ایس ایچ او کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپرینٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں برقرار امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی ،عوام اپنے محافظ فورس کے ساتھ تعاون کریں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔