|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2022

ژوب: پارلیمانی سیکرٹری مائنزاینڈ منرل حاجی مٹھاخان کاکڑ،ڈپٹی کمشنر محمدرمضان پلال سردار ناصر خان ناصر نے لیویز فورس کے 369 اہلکاروں کو تعیناتی آرڈر تقسیم کے موقع پر سرکٹ ھاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے لیویز فورس مقامی روایات کو بخوبی جانتے ہیں دہشت گردی کی لہر میں لیویز فورس کے جوانوں نے جام شہادت کے نظرآتے پیش کئے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

لیویز فورس نے علاقے میں امن وامان کو قائم رکھنے میں قلیدی کردار اور بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ کی مخلصانہ قیادت سے ڑوب میں بلاتفریق سینکڑوں نوجوانان برسرروزگار ہورہیہیں انہوں نے کہا کہ ڑوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ڑوب کے عوام ترقی کے سفر میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ ڑوب میں خیلی زی سے بالاتر ہو کر عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں عوامی خدمت عبادت سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ زوب سٹی ایک ماڈل سٹی بنانے کے لیے تہیہ کررکھا ہے ڑوب سول ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے

عنقریب مزید ڈاکٹروں کوکنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات ہونگے جس سے مریضوں کی مفت علاج معالجہ کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے لیویز فورس کے نئے تعینات اہلکاروں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ علاقے میں قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریں بعد ازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل حاجی مٹھا خان کاکڑ ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال حاجی شاہ زمان کاکڑ، ڈاکٹرخیرمحمد مندوخیل، الف دین کاکڑ، شاہ باران مندوخیل، عبداللہ جان کاکڑ، سید سردار عصمت اللہ میاں خیل، داودخان مندوخیل۔نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر ساجد عمران بنگش جنرل سیکرٹری سید افضل شاہ مندوخیل، فضل امین مندوخیل، حاجی گل خان خروٹی، مولوی قطب الدین خوستی، قطب خان اور دیگر 369لیویزاہلکاروں میں تقرری کے آرڈر تقسیم کئے